چکوال میں مسافر بس اُلٹ گئی،5 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
---فائل فوٹو
چکوال میں موٹر وے ایم 2 کے قریب سالٹ رینج میں مسافر بس اُلٹ گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں 34 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جاں بحق افراد اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ایم ایس ٹراما سینٹر کلرکہار کے مطابق حادثے میں 5 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
اس حادثے میں 21 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
بس راولپنڈی سے چشتیاں جا رہی تھی، حادثہ بس کے بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
سعودیہ میں بس حادثہ، 5 پاکستانی جاں بحق
فائل فوٹوسعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس حادثے کا شکار، پانچ پاکستانی جاں بحق ہوگئے۔
سعودی ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے جاں بحق افراد میں تین خواتین بھی شامل ہیں۔
حکام کا بتانا ہے کہ جاں بحق افراد کا تعلق پاکستان کےضلع بہاولنگر سے ہے جبکہ بس میں سوار دیگر متعدد زائرین زخمی ہیں۔
پاکستان کے عمرہ زائرین کی بس البدر سے مدینہ جاتے ہوئےحادثے کا شکار ہوئی۔