فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے یوم القدس آج منایا جائے گا
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
فائل فوٹو
پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسلمان فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے آج یوم القدس منائیں گے۔
قبلہ اول کی آزادی کے حق میں ریلیاں نکالی جائیں گی، اسرائیلی بربریت کا شکار فلسطینیوں کی حمایت میں تقاریب ہوں گی۔
مجلس وحدت مسلمین کے تحت پریس کلب پر القدس کی یاد میں چراغاں اور تصویری نمائش کی گئی جس میں شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
علامہ باقر زیدی نے کہا کہ شہدائے راہ بیت المقدس کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔
کراچی میں یوم القدس کی ریلی نمائش چورنگی سے تبت سینٹر تک نکالی جائے گی، ٹریفک پولیس نے شہریوں کو ایم اے جناح روڈ کے بجائے متبادل روٹ استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
وفاقی دارالحکومت میں ’یکجہتی فلسطین مارچ‘، سیکیورٹی ہائی الرٹ، ریڈ زون جانیوالے راستے سیل کردیے گئے
وفاقی دارالحکومت جماعت اسلامی کے مارچ کے پیش نظر آج سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے، جب کہ ریڈ زون جانے والے راستے بھی عمومی آمد و رفت کے لیے بند کر دیا گیا۔
جماعت اسلامی کے زیر اہتمام آج اسلام آباد میں ’ یکجہتی فلسطین مارچ‘ کیا جا رہا ہے، اس صورتحال میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے اور دہشتگردی کس بھی امکان کے پیش نظر شہر میں ریڈزون کے داخلی راستوں پر سیکیورٹی انتہائی سخت ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں ڈی چوک اور سرینا چوک کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے، جبکہ ریڈ زون کے داخلی و خارجی راستوں پر خار دار تاریں اور بیرئیرز لگا دیے گئے ہیں۔
ریڈ زون کے علاوہ سری نگر ہائی وے پر غیر معمولی سیکیورٹی انتظامات ہیں، ایسے میں شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ سری نگر ہائی وے سے منسلک سروس روڈ کا استعمال کریں۔
علاوہ ازیں آج ساڑھے 9 بجے سے ساڑھے 11 بجے تک سری نگر ہائی وے پر ہیوی ٹریفک کا داخلہ بھی بند ہے۔
اسلام آباد پولیس نے شہریوں کی رہنمائی کے لیے آگاہ کیا ہے کہ وہ بلیو ایریا، سیکٹر ایف 6، ایف 7 کے لیے ایچ 8 انڈر پاس استعمال کیا جائے، سیکٹر آئی اور ایچ کے لیے راولپنڈی پشاور روڈ، آئی جے پی روڈ سے سروس روڈ استعمال کریں۔
اظہار یکجتی مارچ پرامن ہوگا
جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما لیاقت بلوچ نے حکومت کی جانب سے سیکیورٹی خدشات کے اظہار پر ردعمل میں کہا ہے حکومت کو کوئی حق نہیں کہ فلسطینیوں سے اظہار یکجتی مارچ کو روکے۔
لیار بلوچ کے مطابق جماعت اسلامی کا فلسطین سے اظہار یکجتی مارچ پرامن ہوگا، حکومت رکاوٹیں کھڑی کرکے پوری دنیا میں رسوا نہ ہو۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں