آج جمعۃ الوداع انتہائی عقیدت و احترام سے ادا کیا جائیگا، وطن عزیز کے لیے خصوصی دعائیں کی جائیں گی
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
ماہ صیام کے نعمتوں، رحمتوں، برکتوں بھرے مہینہ کے آخری عشرہ میں آنے والاجمعۃ الوداع آج 27 رمضان المبارک بمطابق 28 مارچ کوانتہائی عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبے سے ادا کیا جائیگا۔
یہ بھی پڑھیں:دبئی پولیس کا کریک ڈاؤن، رمضان میں 127 گداگر گرفتار، 50 ہزار درہم برآمد
اس موقع پر تمام مساجد میں نما ز جمعہ کے رو ح پرور اجتماعات منعقد کیے جائیں گے اور علمائے کرام، مشائخ عظام، مذہبی سکالر، آئمہ، خطبا حضرات رمضان المبارک کی فیوض و برکات، تیسرے عشرہ کی رحمتوں کے بارے میں فرزندان اسلام کو آگاہ کریں گے۔
جبکہ اس موقع پر وطن عزیز کی سلامتی، استحکام، ملکی خوشحالی، قومی فلاح، علاقائی تعمیر و ترقی، اندرونی و بیرونی خلفشار سے نجات، فرقہ وارانہ ہم آہنگی، اتحاد بین المسلمین کے فروغ، دہشت گردی، انتہا پسندی کے خاتمہ، قدرتی آفات سے نجات، اسلام کی سربلندی، آئین و قانون کی بالا دستی، اتحاد و بھائی چارے، اخوت و یگانگت کی فضا کے فروغ کے لیے خصوصی دعائیں بھی مانگی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں:رمضان حاضر تبسم غائب
اس موقع پر سکیورٹی کے بھی فول پروف انتظامات کئے جائیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امن جمعہ الوداع رمضان سلامتی وطن عزیز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: جمعہ الوداع سلامتی
پڑھیں:
علامہ اقبالؒ کا فلسفہ آج بھی ہمارے لئے مشعل راہ ہے:محسن نقوی
سٹی42: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےعلامہ اقبالؒ کی 87ویں برسی پر اپنےرپیغام میں شاعر مشرق کی بے مثال خدمات پر انہیں زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محسن نقوی خراج عقیدت پیش کر تے ہوئے کہا کہ عظیم مفکراقبالؒ نےخودی، اتحاد اوربھائی چارےکاعالمگیری پیغام دیا ،علامہ اقبالؒ کا فلسفہ آج بھی مشعل راہ ہے،علامہ اقبالؒ کا احسان قوم تا قیامت نہیں اتار سکتی،اقبالؒ کےفلسفےکےمطابق ہمیں ہرچیلنج کامقابلہ ملکر کرناہے۔
ہر وقت پیاس؛ سنگین مرض کی نشانی
محسن نقوی نے مزید کہا کہ علامہ اقبالؒ کے فلسفے پر عمل کرنیکی جتنی ضرورت آج ہے پہلے کبھی نہ تھی،وقت آگیا ہے ہم متحد ہوں ،ملک کی ترقی کیلئے پرعزم ہو کر کام کریں۔