چترال، موسلادھار بارشیں اور برف باری، متعدد سڑکیں بند
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
فائل فوٹو
چترال میں موسلادھار بارشوں اور برفباری کے باعث لینڈسلائیڈنگ ہوئی یے، جس سے متعدد علاقوں کی سڑکیں بند ہوگئیں۔
سیکڑوں درخت اور درجنوں کچے مکانات بھی گرگئے، اسی طرح متعدد علاقوں میں بجلی بھی معطل ہے۔ خراب موسم کے پیش نظر شہریوں کو شدید مشکلات کا کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
کوہستان اور چلاس میں بھی موسلادھاربارش اور لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ قراقرم تین مقامات سے بند ہوگئی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
3 دن سے بارش، شدید ژالہ باری ، آسمانی بجلی گرنے پر 50 مویشی ہلاک
جان شیر: اپردیر کے مختلف علاقوں میں 3دن سے بارش اور ژالہ باری ،میدانی علاقوں میں موسم خوشگوار ،پہاڑوں پر موسم سرد ہوگیا، دوسری جانب باجوڑ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد زخمی، 50 مویشی ہلاک ہوگئے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اپردیر مختلف علاقوں میں تین دن سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، کئی علاقوں میں شدید ژالہ باری ہورہی ہے، میدانی علاقوں میں موسم خوشگوار ،پہاڑوں پر موسم سرد ہوگیا، چترال کی طرف جانے والوں کو احتیاط کی ہدایت کی گئی۔
اسحاق ڈار کی افغان حکام سے اہم ملاقاتیں، مشترکہ امن و ترقی کا عہد
دوسری جانب صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز باجوڑ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد زخمی ہوگئے۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب چرواہے اپنے مویشیوں سمیت کھلے علاقے میں موجود تھے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق آسمانی بجلی گرنے سے تقریباً 50 مویشی بھی ہلاک ہوگئے، جس سے متاثرہ خاندانوں کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال خار منتقل کر دیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
سرکاری گاڑی کا استعمال، سوشل میڈیا پر وڈیو وائرل کرنیوالے ڈان ساتھی سمیت گرفتار