قلات، دو بسوں کے درمیان تصادم، 5 افراد جاں بحق، 20 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
کوئٹہ:
ضلع قلات کے علاقے ریج میں دو بسوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 20 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
حادثہ اس وقت پیش آیا جب دونوں بسیں تیز رفتاری کے باعث آپس میں ٹکرا گئیں۔
ایمبولینسوں کو فوراً جائے حادثہ پر روانہ کر دیا گیا اور زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو قلات منتقل کیا گیا۔
اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
لیویز ذرائع کے مطابق حادثے کی وجوہات کا پتہ چلانے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سعودیہ میں بس حادثہ، 5 پاکستانی جاں بحق
فائل فوٹوسعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس حادثے کا شکار، پانچ پاکستانی جاں بحق ہوگئے۔
سعودی ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے جاں بحق افراد میں تین خواتین بھی شامل ہیں۔
حکام کا بتانا ہے کہ جاں بحق افراد کا تعلق پاکستان کےضلع بہاولنگر سے ہے جبکہ بس میں سوار دیگر متعدد زائرین زخمی ہیں۔
پاکستان کے عمرہ زائرین کی بس البدر سے مدینہ جاتے ہوئےحادثے کا شکار ہوئی۔