عمران خان سے ملاقات بھی اہم معاملہ ہے، مولا بخش چانڈیو
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
اسلام آباد:
رہنما پیپلزپارٹی مولا بخش چانڈیوکا کہنا ہے کہ میرا خیال ہے کہ عمران خان صاحب سے ملاقات بھی اہم معاملہ ہے ، اگر اس ملاقات سے بھی ایک حصہ سیاستدانوں کا پرسکون رہ جائے تو کوئی بری بات نہیں ہے۔
ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ لیکن بلوچستان کا معاملہ بڑا اہم معاملہ ہے، کئی سالوں سے بلوچستان کی صورت حال وقت بہ وقت خراب ہوجاتی ہے۔
رہنما تحریک انصاف شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ یہ تو کوئی سوال نہیں بنتا ہے کہ یہ اہم ہے یا وہ اہم ہے، عمران خان سے ملاقات ایک روٹین ہونی چاہیے جو مشاورت ہوتی ہے جو اس وقت ملک کے حالات ہیں ، وہ بہت بڑے لیڈر ہیں اور اپوزیشن میں ہیں تو ڈیفینیٹلی ان کو کوئی رول بنتا ہے تو ان سے مشاورت بھی بنتی ہے، اب دیکھیں حکومت کس کی ہے، پیپلزپارٹی کی گورنمنٹ ہے، بلوچستان کے اندر اور وفاق میں بھی وہ بیٹھی ہے تو یہ تو پیپلزپارٹی اور وفاقی حکومت کی نااہلی ہے۔
رہنما مسلم لیگ (ن) ناصر بٹ نے کہا کہ میرے خیال سے سب سے اہم ایشو بلوچستان ہے، آج جو کچھ وہاں پر ہوا میں تو اس چیز پر حیران ہوں کہ ہمیں ہر چیز بھولنی چاہیے، ملاقاتیں یہ ہوتی رہتی ہیں، یہ سب کچھ ہے، بلوچستان کا مسئلہ بہت اہم ہے، خاص کر جو دہشت گردی ہے، خالی بلوچستان نہیں کے پی کے میں بھی ایسا ہے تو سب سے پہلے ہمیں توجہ اس پر دینی چاہیے ہماری سیاسی جماعتوں کو، میں کہتا ہوں حکومت پہلے بھی قومی سلامتی کمیٹی کی میٹنگ بلائی تھی اب بلاول بھٹو صاحب نے کہا کہ ہم ایک اور کوشش کرتے ہیں، میں ان کے ساتھ ہوں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
عمران خان سے کل کونسے وکلاء ملاقات کریں گے؟ فہرست جیل حکام کو ارسال
—فائل فوٹواڈیالہ جیل میں بانئ پی ٹی آئی عمران خان سے وکلاء رہنماؤں کی ملاقات کے لیے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے جیل حکام کو فہرست بھجوا دی۔
فہرست میں سلمان اکرم راجہ، نیاز اللّٰہ نیازی اور سمیر کھوسہ کے نام شامل ہیں۔
بیرسٹر گوہر کی جانب سے بھیجی گئی فہرست میں نعیم پنجوتھا، فیصل ملک اور ظہیر عباس چوہدری کا نام بھی شامل ہے۔
بانی پی ٹی آئی سے اڈیالا جیل میں خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
وکلاء رہنما بانئ پی ٹی آئی سے کل ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچیں گے۔
بانئ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے اہلِ خانہ بھی کل ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل جائیں گے۔