Islam Times:
2025-04-22@14:24:21 GMT

قدس کی فتح میں خون کا راز

اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT

قدس کی فتح میں خون کا راز

اسلام ٹائمز: ظالموں نے ہمیشہ ان سروں کو تن سے جدا کیا ہے، جنہوں نے قیام کی کوشش کی ہے اور ان زبانوں کو کاٹ ڈالا ہے، جو ظالموں کیخلاف گویا ہوئیں۔ لیکن تاریخ گواہ ہے کہ خاک پر گرے سرخ لہو نے ہمیشہ ظالموں کو ذلیل و رسوا کیا ہے اور لوگوں کے شعور کی سطح میں اضافہ کیا ہے۔ اسکے برعکس، جنہوں نے سکوت کا روزہ رکھا ہے، وہاں نہ صرف انکا سرخ لہو بے اثر رہا ہے بلکہ وہ تاریخ میں بشریت کیلئے ایک نشانِ عبرت بن گئے ہیں۔ یہ ہمارے لیے لمحۂ فکریہ ہے کہ ہمیں فیصلہ کرنا ہوگا کہ ہمیں کس گروہ میں شامل ہونا ہے۔؟ تحریر: عارف بلتستانی
arifbaltistani125@gmail.

com

انسان فنا کے لئے نہیں بقاء کے لئے پیدا کیا گیا ہے۔ بقاء کے لئے آزادی شرط ہے۔ آزادی و حریت خون کے بغیر ممکن نہیں۔ زندگی، خون سے وابستہ ہے۔ خونِ خدا کے بغیر تاریخ مردہ جسم کی مانند ہے۔ نوک نیزے پر سید الشہداء علیہ السلام کا سر مبارک، خدا اور عاشقوں کے درمیان ایک راز ہے۔ اب یہ راز فاش ہوا ہے، لیکن شہداء کے علاؤہ کوئی اس راز کو نہیں سمجھ سکتا۔ زندگی کی رگوں میں گردشِ خون شیرین ہے، جبکہ معشوق کے قدموں میں بہا دینا اس سے بھی زیادہ شیرین ہے۔ اس لائق وہی لوگ ہیں، جن کے دل عشق سے اس قدر لبریز ہیں کہ اس میں موت کے خوف کو ٹھہرنے کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔ یہی لوگ ابدی ہیں۔ ان لوگوں کا اشارہ، باتیں مقاومت کا استعارہ بن جاتا ہے۔ جیسے شہید سید حسن نصراللہ، شہید سلیمانی، شہید یحییٰ سنوار، یہ وہ شخصیات ہیں، جنہوں نے اس راز خون کو فاش کرکے قدس کی آزادی کی بنیاد کو مزید مضبوط کرکے امت کو ایک عصر جدید میں داخل کیا ہے۔ یہ عصر، قدس کی آزادی کا عصر ہوگا۔

اس عصر کا آغاز، سردارانِ اسلام کے سرخ لہو سے ہوا ہے۔ جو بارش کے قطروں کی طرح بےحس اور بے شعور مسلمانوں کے اندر عشق و بصیرت، غیرت و حمیت اور حرّیت کا طوفان بپا کرے گا۔ شہید سید مرتضیٰ آوینی اپنی کتاب "گنجینہ آسمانی" اور "نسیم حیات" میں لکھتے ہیں کہ "زندگی بخش ہوائیں چل رہی ہیں، جو اپنے ساتھ بارش کی خوشخبری لے کر آتی ہے۔ ہوا سمندر کے دور دراز حصوں سے پانی کے قطروں کو جمع کرتی ہے اور لہریں اٹھاتی ہے۔ سمندر کی ہنگامہ خیزی اب قریب آنے والے طوفان کی خبر دے رہی ہے۔ وہ طوفان جو دنیا میں جہالت، ظلم اور استکبار کو انقلاب میں بدل دے گا اور ظالموں اور مستکبرین کو جو ناحق حکومت کرچکے ہیں، زمین بوس کرے گا اور مظلوموں اور مستضعفین کو زمین کا وارث بنائے گا۔"

شہید آوینی مزید لکھتے ہیں کہ "قدس اُس جراحت کا مظہر ہے، جس نے اُمتِ اسلامی کے دل پر وار کیا ہے اور یہ زخم خون کے علاوہ کسی چیز سے دھویا نہیں جا سکتا۔ کاہلی، تن آسانی اور اس پست دُنیا سے دل لگانے والوں کا راہِ قدس سے کوئی لینا دینا نہیں۔ راہِ قدس، ایک دلیر جنگجو کا راستہ ہے اور دلیر جنگجو ہی کربلائی ہے اور کربلائی میدانِ عشق کا مرکزی کردار ہے؛ وہ سختیوں، مشکلات، سر کٹانے اور جان دینے سے نہیں ڈرتا! *آج میں قدس کی آزادی کے آغاز اور قرآن کے ناقابلِ تسخیر (تغییر) وعدے کی تکمیل کو محاذوں اور محاذوں کے پیچھے دیکھ رہا ہوں۔ سب حق بات ہی کہتے ہیں کہ *قدس کا راستہ کربلا سے ہے۔*"

کربلا کا راستہ آزادی کا راستہ ہے۔ حریت کا راستہ ہے۔ حریت اور آزادی خون کی طالب ہے۔ خون دیئے بغیر قومیں نہ فتح پاتی ہیں اور نہ غلامی سے نکل سکتی ہیں۔ غلامی سے آزادی تک کے درمیان فقط خون کا فاصلہ ہے۔ مستضعفین اگر علمی، فکری، دفاعی اور معاشی میدان میں عَلَم اٹھائیں اور اس راستے میں خون بہا دیں تو ظالمین پر فتح یقینی ہے۔ شہید آوینی اپنی کتاب "نسیم حیات" میں لکھتے ہیں کہ اگر مستضعفین (ایمانی، فکری، علمی، دفاعی اور معیشتی) طور پر مسلح ہو جائیں اور جو کچھ ان کے بس میں ہے، اسے صیہونیت اور دوسرے عالمی آقاؤں کے خلاف جنگ میں بروئے کار لائیں، تو دنیا کا نظام یکسر پلٹ جائے گا اور صالحین کی حاکمیت اور مستضعفین کی وراثت کا زمانہ آن پہنچے گا۔ شہید آوینی اپنی کتاب "نسیم حیات" میں اس کی شرط بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ "اگر علماء اپنے ازلی عہد و پیمان پر قائم اور وفادار رہیں، تو کوئی بھی ظالم حکومت نہیں کرے گا اور تمام روئے زمین پر عدل و انصاف قائم ہو جائے گا۔"

دنیا میں ظالم کی حاکمیت اس لیے ہے کہ مظلومین اور وہاں کے خواص اور علماء نے سکوت کا روزہ رکھا ہوا ہے اور جمہور کو ظالمین کے خلاف علمِ بغاوت بلند کرنے کا درس نہیں دے رہے ہیں۔ چاہے وہ غزہ ہو یا کشمیر، پاراچنار ہو یا شام، بلوچستان ہو یا بلتستان۔۔۔۔۔ جہاں بھی خواص اور علماء نے سکوت اختیار کیا ہے، وہاں ظالموں نے ہمیشہ قدرتی وسائل اور ذخائر پر قبضہ کیا ہے۔ ظالموں نے ہمیشہ ان سروں کو تن سے جدا کیا ہے، جنہوں نے قیام کی کوشش کی ہے اور ان زبانوں کو کاٹ ڈالا ہے، جو ظالموں کے خلاف گویا ہوئیں۔ لیکن تاریخ گواہ ہے کہ خاک پر گرے سرخ لہو نے ہمیشہ ظالموں کو ذلیل و رسوا کیا ہے اور لوگوں کے شعور کی سطح میں اضافہ کیا ہے۔ اس کے برعکس، جنہوں نے سکوت کا روزہ رکھا ہے، وہاں نہ صرف ان کا سرخ لہو بے اثر رہا ہے بلکہ وہ تاریخ میں بشریت کے لیے ایک نشانِ عبرت بن گئے ہیں۔ یہ ہمارے لیے لمحۂ فکریہ ہے کہ ہمیں فیصلہ کرنا ہوگا کہ ہمیں کس گروہ میں شامل ہونا ہے۔؟

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: جنہوں نے کا راستہ سرخ لہو نے سکوت کہ ہمیں کیا ہے ہے اور کے لئے قدس کی گا اور

پڑھیں:

جنوبی وزیرستان: انسدادِ پولیو مہم پر مامور پولیس سے فائرنگ کا تبادلہ، دہشتگرد ہلاک، سپاہی شہید

—فائل فوٹو

جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں اور پولیس اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔

فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد ہلاک اور کانسٹیبل شہید ہو گیا۔

پولیس نے کہا ہے کہ ہلاک دہشت گرد سے راکٹ لانچر، مشین گن، 2 موٹر سائیکلیں، شناختی کارڈ، 3 اے ٹی ایم کارڈ اور اسمارٹ فون برآمد ہوا ہے۔

لاہور: ڈاکوؤں سے فائرنگ کا تبادلہ، ملزم ہلاک

پولیس کے مطابق ملزم فائرنگ تبادلے میں اپنے ہی ساتھیوں کی گولیاں لگنے سے ہلاک ہوا۔

واقعے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی اعظم ورسک میں درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار انسدادِ پولیو مہم ڈیوٹی پر مامور تھے۔

متعلقہ مضامین

  • لبنان: اسرائیلی ڈرون حملے میں جماعت اسلامی کے رہنما شہید
  • جنوبی وزیرستان میں پولیو ٹیم پرحملہ‘ کانسٹیبل شہید ‘ دہشتگرد ہلاک
  • جنوبی وزیرستان میں انسداد پولیو ٹیم پر حملہ، کانسٹیبل شہید اور دہشت گرد ہلاک
  • ڈی آئی خان: کانسٹیبل کو شہید کرنے والا اشتہاری پولیس مقابلے میں ہلاک
  • جنوبی وزیرستان: انسدادِ پولیو مہم پر مامور پولیس سے فائرنگ کا تبادلہ، دہشتگرد ہلاک، سپاہی شہید
  • بھارت اقلیتوں کیلئے جہنم اور پاکستان میں مکمل مذہبی آزادی
  • صنعا پر امریکی فضائی جارحیت جاری، مزید 12 یمنی شہید، 30 زخمی
  • غزہ میں اسرائیلی دہشتگردی جاری، چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 44 فلسطینی شہید
  • غزہ: اسرائیلی بمباری سے مزید 54 فلسطینی شہید، نیتن یاہو کا حماس پر دباؤ بڑھانے کا حکم
  • القسام بریگیڈ کا ایک اور مہلک حملہ، اسرائیلی فوجی ہلاک و زخمی، ٹینکس تباہ