کراچی، مرکزی یوم القدس ریلی نمائش تا تبت سینٹر کیلئے ٹریفک پلان سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ شہری ایم اے جناح روڈ کے بجائے متبادل روٹ کا انتخاب کریں، تین ہٹی یا لسبیلہ سے آنے والے گرو مندر سے دائیں جانب سولجر بازار جا سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں جمعۃ الوداع کو مرکزی یوم القدس ریلی نمائش سے تبت سینٹر تک نکالی جائے گی، اس حوالے سے ٹریفک پلان سامنے آگیا۔ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ شہری ایم اے جناح روڈ کے بجائے متبادل روٹ کا انتخاب کریں، تین ہٹی یا لسبیلہ سے آنے والے گرو مندر سے دائیں جانب سولجر بازار جا سکتے ہیں۔ پریڈی اسٹریٹ ریگل سے تبت سینٹر جانے والے ٹریفک کو پریڈی چوک موڑ اور صدر دواخانہ سے پیپلز چورنگی کی جانب موڑ دیا جائے گا۔ انکل سریا اور کوسٹ گارڈ سے ٹریفک کو سولجر بازار موڑ اور انکل سریا اور کوسٹ گارڈ سے ٹریفک کو نشتر روڈ بھی موڑ دیا جائے گا۔ داؤد پوتہ روڈ، لکی اسٹار سے آنے والے ٹریفک کو پریڈی چوک موڑ دیا جائے گا، ٹریفک کو دائیں جانب صدر دواخانہ سے پی پی چورنگی موڑ دیا جائے گا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: موڑ دیا جائے گا ٹریفک کو
پڑھیں:
صفائی ستھرائی کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائے‘ مولانا عبد الماجد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (پ ر) پاکستان امن کونسل سندھ، مرکزی علما کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صوبائی صدر، خطیب و امام جامع مسجد الخلیل اور مہتمم مدرسہ تعلیم القرآن بھٹائی آباد گلستان جوہر کراچی مولانا عبد الماجد فاروقی نے کہا ہے کہ شہر کراچی میں جگہ جگہ لگے گندگی کے ڈھیر کی وجہ سے وبائی امراض پھیل رہے ہیں خدا کے لیے انتظامیہ، متعلقہ محکمے اور پیپلز پارٹی کے میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب صفائی ستھرائی کے لیے فوری اقدامات اٹھائیں شہر میں کوئی بھی علاقہ ایسا نہیں ہے جس میں گندگی کے ڈھیر نہ ہوں۔