Daily Mumtaz:
2025-04-22@09:32:42 GMT

امریکی محکمہ صحت کا 10 ہزار ملازمین برطرف کرنے کا فیصلہ

اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT

امریکی محکمہ صحت کا 10 ہزار ملازمین برطرف کرنے کا فیصلہ

 

واشنگٹن: امریکی محکمہ صحت نے اپنے 10 ہزار مستقل ملازمین کو برطرف کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب محکمہ صحت کے 10 ہزار ملازمین پہلے ہی رضاکارانہ طور پر مستعفی ہو چکے ہیں، یوں نئی برطرفیوں کے بعد محکمے کے مستقل ملازمین کی تعداد 82 ہزار سے کم ہوکر 62 ہزار رہ جائے گی۔
امریکی محکمہ صحت کے تنظیمی ڈھانچے میں بھی بڑی تبدیلیاں کی جا رہی ہیں جس کے تحت ادارے کی 28 شاخوں کو کم کرکے 15 کیا جا رہا ہے، اس کے علاوہ علاقائی دفاتر کی تعداد بھی 10 سے کم کرکے 5 کر دی جائے گی۔
محکمہ صحت کے مطابق ان اقدامات کے نتیجے میں قومی خزانے کو سالانہ 1.

8 ارب ڈالر کی بچت ہوگی۔
امریکی محکمہ صحت کے سیکرٹری رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر نے کہا ہے کہ ہم صرف بیوروکریسی کو کم نہیں کر رہے بلکہ اس ادارے کو اس کے بنیادی مشن اور نئی ترجیحات کے مطابق دوبارہ ترتیب دے رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ محکمہ کم لاگت پر زیادہ کام کرے گا۔
امریکی میڈیا کے مطابق ملازمین کو جمعے کے روز سے برطرفی کے نوٹس بھیجے جانے کا امکان اور ممکنہ طور پر 27 مئی سے ان کی برطرفیوں کا فیصلہ نافذ ہوجائے گا۔
خیال رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ اس سے قبل محکمہ تعلیم اور یو ایس ایڈ سمیت دیگر محکموں کے ہزاروں ملازمین کو برطرف کرچکی ہے۔

Post Views: 1

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

کراچی آج ہیٹ ویو کی لپیٹ میں، ماہرین نے شہریوں کو خبردار کردیا

 محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد آج ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق  شہر قائد میں آج  زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 سے  41 ڈگری تک جانےکا امکان ہے جب کہ آئندہ24 گھنٹوں کے دوران بھی موسم گرم اورمرطوب رہنے کی پیشگوئی ہے۔ماہرین صحت نے ہیٹ ویو کے  پیش نظر  کراچی کے  شہریوں کو احتیاط کی ہدایت  کرتے ہوئے کہا کہ شہری صبح 11 سے شام 4 بجے تک شہری  غیر ضروری  طورپر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ  حیدر آباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت41 ، نواب شاہ 42، سکھر 40 ، ملتان 39، لاہور 38،  پشاور میں 33 اور کوئٹہ میں 24 ڈگری تک جانے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر ،گلگت بلتستان اور بالائی خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

متعلقہ مضامین

  • گندم کی قیمت مقرر کرنے کا معاملہ: پنجاب کابینہ گندم کی ڈی ریگولرائزیشن پر فیصلہ کرے گی، محکمہ پرائس کنٹرول
  • کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40.7 ڈگری سینٹی گریڈ رہا
  • پرائیویٹ سکیم کے 67 ہزار عازمین کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے حکومت کوشاں ہے، جب دیگر ممالک کا فیصلہ ہوگا تو پاکستان کا یہ مسئلہ بھی حل ہو جائے گا ، وفاقی وزیر سردار محمد یوسف کا حج 2025 کانفرنس سے خطاب
  • افریقہ میں امریکہ کا غیر ضروری سفارت خانے اور قونصل خانے بند کرنے پر غور
  • کوٹری بیراج پر پانی کی قلت 30 فیصد ہو گئی
  • کراچی آج ہیٹ ویو کی لپیٹ میں، ماہرین نے شہریوں کو خبردار کردیا
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی محکمہ خارجہ کی از سرِ نو تشکیل کی تجویز
  • چین پر محصولات عائد کرنے سے پیداہونے والے بحران پر وائٹ ہاؤس ایک ٹاسک فورس تشکیل دے گا
  • جان ایف کینیڈی کے بھائی رابرٹ کینیڈی کے قتل سے متعلق 10 ہزار صفحات منظر عام پر آگئے
  • ایران کیساتھ مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، امریکی محکمہ خارجہ