غزہ میں جنگبندی کا جائزہ لینے کیلئے مصری وفد قطر روانہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
جنگبندی کے پہلے مرحلے میں اسرائیل نے حماس کے ان رہنماوں کو نشانہ بنایا جو غزہ کے انتظام میں نمایاں کردار ادا کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ عرب ذرائع ابلاغ نے خبر دی کہ مصر کا ایک وفد قطر روانہ ہو گیا تا کہ غزہ میں قید صیہونیوں کی آزادی اور جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کے اجراء کے لئے مشاورت کرے۔ قابل غور بات یہ ہے کہ صیہونی رژیم نے متعد بار جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کے ساتھ ایک بار پھر 18 مارچ سے غزہ کے خلاف جارحیت کا آغاز کر دیا۔ اسرائیل کی اس جارحیت کا مقصد حماس کی نابودی اور غزہ پر قبضہ ہے۔ اس دوران اسرائیل نے غزہ کی عوام اور حماس کے درمیان فاصلے پیدا کرنے کی کوشش کی۔ اس کے علاوہ حماس کے ان رہنماوں کو بھی نشانہ بنایا جو غزہ کے انتظام میں نمایاں کردار ادا کرتے تھے۔ ایسا لگتا ہے کہ اسرائیل کی جنگی پالیسی میں تبدیلی، صیہونی آرمی چیف آف سٹاف سے مربوط ہے۔ صیہونی آرمی چیف آف سٹاف "ایال زمیر" وسیع جنگی تجربہ رکھتے ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
غزہ پر بمباری جاری، اسرائیلی نژاد امریکی یرغمالی عیدان الیگزینڈر بھی لاپتا ہوگیا
اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے، آج ہونے والی بمباری کے دوران اسرائیلی نژاد امریکی فوجی یرغمالی عیدان الیگزینڈر بھی لاپتا ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں عالمی شہرت یافتہ فلسطینی فوٹوجرنلسٹ اسرائیلی حملے خاندان سمیت شہید
فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کی القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ کے مطابق اسرائیلی بمباری کے دوران عیدان الیگزینڈر کی حفاظت پر مامور ایک محافظ بھی شہید ہوگیا، جبکہ دیگر لاپتا ہیں۔
انہوں نے کہاکہ اسرائیل کی جانب سے بمباری کرکے یرغمالیوں کی جان خطرے میں ڈالی جارہی ہے، حالانکہ حماس کی جانب سے یرغمالیوں کی حفاظت کے وعدے کی مکمل پاسداری کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل عارضی جنگ بندی کے دوران ایک معاہدے کے تحت حماس نے اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کیا تھا، جس کے بدلے میں اسرائیل نے بھی فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا تھا۔
تاہم اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دوبارہ بمباری شروع کردی گئی، جس پر حماس نے کہا تھا کہ اسرائیل کا یہ اقدام یرغمالیوں کو سزائے موت سنانے کے مترادف ہے۔
یہ بھی پڑھیں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی، مالدیپ میں اسرائیلیوں کا داخلہ بند
یہ بھی یاد رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی بمباری میں 60 ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید جبکہ ایک لاکھ سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسرائیلی فوج اسرائیلی یرغمالی غزہ غزہ بمباری وی نیوز یرغمالی لاپتا