پنجاب کے نجی اسکولوں میں کل (بروز جمعہ) چھٹی کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
پنجاب کے نجی تعلیمی اداروں میں کل (بروز جمعہ) چھٹی کا اعلان کردیا گیا ہے۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تمام تعلیمی ادارے جمعے کے روز بند رہیں گے، پرائیویٹ اسکولوں کو بھی جمعہ کے روز اسکول بند رکھنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عیدالفطر پر پورا ہفتہ چھٹیاں، تاریخوں کا اعلان ہوگیا
ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے کہا کہ احکامات نہ ماننے والے پرائیویٹ اسکولوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
یاد رہے کہ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے صوبے کے تعلیمی اداروں میں 28 مارچ بروز جمعہ سے 2 اپریل بروز بدھ تک عید کی چھٹیوں کا اعلان کیا تھا، نئے تعلیمی سیشن کا آغاز 3 اپریل سے ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: عیدالفطر کی چھٹیاں 9 دنوں کی، مگر کیسے؟
دوسری جانب گزشتہ روز وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں عید الفطر کی تعطیلات 31 مارچ سے 4 اپریل تک ہوں گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news ایجوکیشن اتھارٹی پنجاب جمعہ نجی اسکول.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایجوکیشن اتھارٹی نجی اسکول کا اعلان
پڑھیں:
باکو بائی ایئر: پی آئی اے آج ’ایشیائی پورپ‘ کی جانب پہلی اُڑان بھرے گی
پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کی ایشیائی یورپ باکو کے لیے پروازوں کے آغاز کی تیاریاں مکمل ، باکو کے لیے پی آئی اے کی پہلی پرواز، 174 مسافروں کو لے کر آج (20 اپریل) کی صبح لاہور سے روانہ ہوگی۔
پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ حفیظ خان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق قومی ایئر لائن کی جانب سے باکو کی پروازیں شروع کرنے سے قبل لاہور میں روڈ شو کا انعقاد کیا گیا، جس میں تمام ٹریول ایجنٹس، ٹور آپریٹرز اور سیاحت سے منسلک افراد نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں:پی آئی اے : برطانیہ کے لیے پرواز کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور ہوگئیں؟
پی آئی اے آج اتوار (20 اپریل) سے لاہور سے باکو کے لیے ہفتہ وار پروازیں شروع کرنے جا رہی ہے۔ ایشیا کا یورپ کہلائے جانے والا شہر باکو دنیا کے ایک بڑے سیاحتی مقام کی حیثیت سے ابھر رہا ہے۔ خوبصورت اور ترقی یافتہ شہر، لذیذ کھانے، مذہبی اور ثقافتی مقامات باکو کی وجہ شہرت ہیں۔
روڈ شو کے شرکا کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ پی آئی اے لاہور کو مزید نئی پروازیں دینے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔ باکو کے لیے پی آئی اے کی پہلی پرواز، 174 مسافروں کو لے کر آج اتوار (20 اپریل) کو روانہ ہوگی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آذربائیجان باکو پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن پی آئی اے