امام بارگاہ ابوالفضل العباس سے نکلنے والی ریلی کی قیادت مجلس علما مکتب اہلبیت کے صوبائی صدر علامہ قاضی نادر حسین علوی، علامہ غلام مصطفی انصاری، علامہ سلطان احمد نقوی، علامہ غلام جعفر انصاری، انجینئر سخاوت علی سیال اور دیگر کریں گے۔  اسلام ٹائمز۔ قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی اور فلسطین پر جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف ملک بھر کی طرح ملتان میں بھی کل یوم القدس منایا جائے گا، مجلس علمائے مکتب عہلیبیت جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر علامہ قاضی نادر حسین علوی نے کہا ہے کہ نماز جمعہ کے بعد ملتان میں امام بارگاہ ابوالفضل العباس سے چوک کماراں والا تک مرکزی یوم القدس ریلی نکالی جائے گی۔ ریلی کی قیادت مجلس علما مکتب اہلبیت کے رہنما علامہ قاضی نادر حسین علوی، علامہ غلام مصطفی انصاری، علامہ سلطان احمد نقوی، علامہ غلام جعفر انصاری، انجینئر سخاوت علی سیال اور دیگر کریں گے۔ مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ، وحدت یوتھ پاکستان، مجلس علمائے مکتب اہل بیت، شیعان حیدر کرار، مجلس اتحاد بین المومنین اور جامعہ شہید مطہری کے زیراہتمام سالانہ ریلی نماز جمعہ کے بعد شروع ہوگی جو اپنے روایتی راستوں سے ہوتی ہوئی چوک کمہاراں والا پر پہنچے گی، جہاں پر علما اور قائدین خطاب کریں گے، ریلی کے اختتام پر امریکہ اور اسرائیل کے پرچم بھی نظر آتش کیے جائیں گے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: علامہ قاضی نادر علامہ غلام

پڑھیں:

امیرجماعت اسلامی لاہور ضیا الدین انصاری ایڈووکیٹ پریس کانفرنس کررہے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • ناصر باغ تاریخی اثاثہ، تحفظات دور نہ ہوئے تو پراجیکٹ روک دینگے: ہائیکورٹ
  • قبضہ مافیا کے خلاف کاررروائی کریں‘ محمد فاروق فرحان
  • کہانی لکھنا بچوں کا کھیل نہیں؛ بشریٰ انصاری اور نادیہ خان کے درمیان شو میں گرما گرم بحث
  • تحفظات دور ورنہ ناصر باغ پراجیکٹ روک دیا جائے گا: لاہور ہائیکورٹ
  • موٹروے ایم 5 بند
  • فیصلے کے خلاف آرمی چیف کے پاس  اپیل کریں گے، جنرل فیض حمید کے وکیل کا اعلان
  • عمران خان نے مذاکرات کا اختیار محمود اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس کو دیا ہے، سہیل آفریدی
  • امیرجماعت اسلامی لاہور ضیا الدین انصاری ایڈووکیٹ پریس کانفرنس کررہے ہیں
  • میرپورخاص،واپڈا ملازمین کا ادارے کی نجکاری کیخلاف احتجاج
  • بدین ،درگاہ عالیہ لواری شریف کے8 ویں سجادہ نشین کا 31 واں عرس منایا گیا