تحریک انصاف میں صوبے یا قومی اسمبلی سطح پر فارورڈ بلاک نہیں بن رہا، بیرسٹر گوہر
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
بیرسٹر گوہر : فوٹو فائل
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف میں صوبے یا قومی اسمبلی سطح پر فارورڈ بلاک نہیں بن رہا۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ فارورڈ بلاک کی باتیں غیر ضروری، غلط اور حقائق کے برعکس ہیں، اس سے پہلے بھی پنجاب سے متعلق فارورڈ بلاک کی باتیں سامنے آتی رہی ہیں۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں مذاکرات ہوں، حکومتی حلقوں سے اس پر بات چیت چل رہی ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پنجاب، کے پی، قومی اسمبلی سے متعلق فارورڈ بلاک کی بے بنیاد باتیں ہو رہی ہیں، تحریک انصاف متحد اور بانی پی ٹی آئی کی قیادت میں یکجا ہے۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ تحریک انصاف جمہوری پارٹی ہے جس میں اختلاف رائے ہوتا ہے، اختلاف رائے کا مطلب یہ نہیں کہ کوئی فارورڈ بلاک ہے، پارٹی میں ہر ورکر اور عہدے دار کو اپنے اظہار کی مکمل آزادی ہے، اظہار رائے کو پارٹی کے اختلاف کےطور پر نہیں سمجھا جا سکتا۔
بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ کسی کا کمیٹی میں ہونا یا نہ ہونا یہ پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بیرسٹر گوہر نے تحریک انصاف فارورڈ بلاک نے کہا کہ
پڑھیں:
عمران خان سرخرو ہوں گے، وہ کبھی بھی ڈیل نہیں کریں گے: زرتاج گل
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما زرتاج گل—فائل فوٹوپاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما زرتاج گل کا کہنا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی عمران خان سرخرو ہوں گے، وہ کبھی بھی ان سے ڈیل نہیں کریں گے۔
راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ کی تمام نہریں انہوں نے خود بیچ دی ہیں، سندھ میں تحریکِ انصاف کا الیکشن چوری کیا گیا۔
پاکستان تحریکِ انصاف کی رہنما زرتاج گل نے کہا ہے کہ جو ہمارے ساتھ ہو رہا ہے کسی اور کے ساتھ ہوتا تو بھاگ جاتا۔
زرتاج گل کا کہنا ہے کہ ہم آئین اور قانون کے مطابق انصاف کا دروازہ کھٹکھٹاتے ہیں، تمام صوبوں کے درمیان تفریق پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
پی ٹی آئی کی رہنما نے کہا کہ سندھ میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی جیت چکی تھی، پورا سندھ بانئ پی ٹی آئی کے نظریے کے ساتھ کھڑا ہے۔