ترکیہ: امام اوغلو کے حامی 1900 گرفتار مظاہرین میں سے 500 چھوڑ دیے گئے
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
استنبول کے میئر اکرم امام اوغلو کی گرفتاری کے نتیجے میں ہونے والے ملک گیر مظاہروں پر اب تک 1900 افراد کو حراست میں لیا گیا تاہم ان میں سے 500 کو رہا کردیا گیا ہے۔
رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ترکیہ حکومت کی جانب سے میئر استنول اکرام امام اوغلو کی گرفتاری اور اس کے بعد ملک گیر مظاہروں میں حصہ لینے والے تقریباً 1900 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
علاوہ ازیں ترکیہ نے میئر اور مظاہرین کی گرفتاری پر بین الاقوامی بیانات کو متعصبانہ قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میئر استنبول اکرم امام کی گرفتاری کیخلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے
امام اوغلو سنہ 2028 میں ہونے والے انتخابات میں صدر طیب اردوان کے سب سے بڑے حریف ہیں اور بعض پولز میں ان سے آگے بھی ہیں۔ ان کو اتوار کے روز بدعنوانی کے الزام میں زیر التوا مقدمہ میں جیل بھیج دیا گیا تھا۔ ان کی گرفتاری کے بعد بہت وسیع پیمانے پر مظاہرے ہوئے جس کے نتیجے میں ملک بھر میں بڑے پیمانے پر گرفتاریاں ہوئیں۔
وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے کہا کہ گزشتہ بدھ کو مظاہرے شروع ہونے کے بعد سے 1879 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عدالتوں نے ان میں سے 260 کو جیل بھیج دیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ 489 افراد کو رہا کر دیا گیا اور 662 دیگر افراد کی ابھی تک جانچ پڑتال کی جا رہی ہے جبکہ احتجاجی مظاہروں میں 150 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
امام اوغلو کی مرکزی اپوزیشن ریپبلکن پیپلز پارٹی، دیگر اپوزیشن جماعتوں، انسانی حقوق کے گروپوں اور مغربی طاقتوں کا کہنا ہے کہ میئر کے خلاف مقدمہ اور اس کے نتیجے میں ملازمت سے برطرفی اردوان کے لیے ایک ممکنہ انتخابی خطرے کو ختم کرنے کی سیاسی کوشش تھی۔
دوسری جانب ترکیہ کی حکومت نےعدلیہ پر کسی بھی اثر و رسوخ کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتیں آزاد ہیں۔
مزید پڑھیے: عدالت نے میئر استنبول کریم اوغلو کو بدعنوانی کے زیر التوا مقدمے میں باضابطہ طور پر گرفتار قرار دیدیا
دریں اثنا بین الاقوامی میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر انصاف یلماز تونج کا کہنا ہے کہ انقرہ نے اپنے یورپی شراکت داروں سے ’کامن سینس‘ سے کام لینے کی درخواست کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ امام اوغلو کے خلاف الزامات کی سنگینی ان کی گرفتاری کی متقاضی تھی۔ یلماز تونج نے مزید کہا کہ ہم کسی بھی سیاستدان کی گرفتاری نہیں چاہتے لیکن اگر خلاف ورزی کا ثبوت موجود ہے تو ایسا ہو سکتا ہے۔
دوسری جانب سی ایچ پی نے ترک باشندوں سے احتجاج جاری رکھنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ استنبول اور دیگر مقامات پر مختلف مقامات پر ریلیاں اور اجتماعات منعقد کرے گی۔ اردوان نے مظاہروں کو ’ نمائش’ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے اور مظاہرین کو قانونی نتائج سے خبردار کیا ہے۔
دریں اثنا انسانی حقوق کے گروپوں نے ترکیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے دوران طاقت کے نامناسب استعمال کی تحقیقات کرے اور حکومت پر زور دیا کہ وہ بڑے پیمانے پر پرامن مظاہروں کی اجازت دے۔
مزید پڑھیں: ترکیہ رن آف الیکشن: اردوان کو قلیچ دار اوغلو پر واضح برتری
واضح رہے کہ فری اسپیچ ایڈوکیٹ رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز نے 2024 کے پریس فریڈم انڈیکس میں ترکیہ کو 180 ممالک میں سے 158 ویں نمبر پر رکھا ہے۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ تقریباً 90 فیصد میڈیا حکومتی اثر و رسوخ میں ہے جس کی وجہ سے ترک باشندے اپوزیشن یا آزاد نیوز آؤٹ لیٹس کی طرف زیادہ رجوع کرتے ہیں۔
تاہم اس دعوے پر ترکیہ کے وزیر انصاف کا کہنا ہے کہ یہ انڈیکس حقیقت کی عکاسی نہیں کرتا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امام اوغلو ترکیہ ترکیہ مظاہرین گرفتار.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امام اوغلو ترکیہ کا کہنا ہے کہ کی گرفتاری امام اوغلو افراد کو کہا کہ
پڑھیں:
سہانا خان کی گھڑی کی قیمت نے سلمان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ لے کنگ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان، جنہوں نے 2023 کی فلم دی آرچیز سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا، حال ہی میں اکشے کمار کی فلم کیسری 2 کے پریمیئر پر ایک مہنگی لگژری واچ پہنے نظر آئیں، جس کی قیمت تقریباً 1.4 کروڑ روپے ہے۔
اس واچ کا نام ”ریورسو ٹریبیوٹ نونانٹیئم اینامل“ ہے، اور اگرچہ اس کی قیمت گھڑی ساز کمپنی کی آفیشل ویب سائٹ پر درج نہیں، لیکن مختلف آن لائن مارکیٹ پلیسز پر اس کی قیمت 1.4 کروڑ روپے کے قریب بتائی جا رہی ہے۔
سوہانا خان نے اس پریمیئر پر اپنی قریبی دوست اننیا پانڈے کے ساتھ شرکت کی، اور اس سے قبل بھی انہیں نادانیاں کے پریمیئر پر اس ہی گھڑی کو سیاہ رنگ کے لباس کے ساتھ پہنے دیکھا گیا تھا۔
فیشن میں پائیداری کے بارے میں بات کرتے ہوئے سوہانا نے ایک انٹرویو میں کہا تھا: ”عالیا بھٹ نے اپنے قومی ایوارڈز پر اپنی شادی کی ساڑی دوبارہ پہنی، اور میں نے یہ سوچا کہ یہ ایک بہت اہم پیغام ہے۔ اگر وہ اپنی شادی کی ساڑی دوبارہ پہن سکتی ہیں، تو ہم بھی کسی پارٹی کے لیے نیا لباس خریدنے کی بجائے پرانا لباس دوبارہ استعمال کر سکتے ہیں۔“
View this post on InstagramA post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)
سہانا خان کے والد، شاہ رخ خان، جو لگژری واچز کے بڑے شوقین ہیں، نے حال ہی میں ایک آڈیمار پیگیٹ واچ پہنی تھی، جس کی قیمت 4.2 کروڑ روپے ہے۔ ان کے پاس پٹیک فلپ اور رچرڈ میل جیسے مہنگے برانڈز کی واچز بھی ہیں۔
سوہانا خان نے ابھی تک اپنے اگلے فلم پروجیکٹ کا اعلان نہیں کیا، وہ اپنے والد کے ساتھ فلم کنگ میں نظر آئیں گی، جس کی ہدایت کاری سدھارتھ آنند کر رہے ہیں۔
اس فلم میں ابھیشیک بچن بھی شامل ہوں گے، اور یہ شاہ رخ خان کا اگلا بڑا پروجیکٹ ہوگا، خاص طور پر جوان اور پٹھان کی کامیابی کے بعد۔
شاہ رخ خان نے حال ہی میں دبئی میں اس فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا: ”میرے ڈائریکٹر سدھارتھ آنند بہت سخت ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ ہم فلم کے بارے میں کچھ نہ بتائیں۔“
مزیدپڑھیں:وقت پر منگنی کا سوٹ کیوں تیار نہیں کیا، شہری نے دکاندار پر مقدمہ کردیا