شانگلہ ؛گاڑی گہری کھائی میں گرگئی ،5 افراد جاں بحق 3 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
سبحان اللہ خان : شانگلہ تحصیل الپوری ملک خیل کوٹکے کے مقام پر گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی
جیپ گاڑی ڈرائيور سے بے قابو ہوکر گہری کہائی میں گر گئی تھی،حادثے میں 5 افراد جان بحق جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہوئے ،ریسکیو 1122 کے کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کے تین ایمبولینسز اور میڈیکل ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ گئیں ، ریسکیو میڈکل ٹیم نے زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دے کر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال الپوری منتقل کردیا۔ جان بحق افراد کو بھی ڈی ایچ کیو منتقل کر دیاگیا ہے۔تین شدید زخمیوں کو مزید علاج معالجے کیلے سیدو ٹیچنگ ہسپتال سوات منتقل کر د یا گیا
موسم کے حوالے سے خبر آگئی
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
عمرہ زائرین کی بس خوفناک حادثے کا شکار، 5 پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق،متعدد زخمی
سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس خوفناک حادثے کا شکار، 5 پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق ہوگئے۔ جس میں 3 خواتین اور 2 مرد زائرین شامل ہیں۔ سعودی عرب سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق عمرہ زائرین کی بس البدر سے مدینہ منورہ جاتے ہوئے ٹرالر سے ٹکرا کر حادثےکا شکار ہوئی۔ بس میں سوار 3 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق جب کہ متعدد عمرہ زائرین زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، زخمیوں میں خواتین، بچے اور بزرگ شامل ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق زائرین کا تعلق پاکستان سے ہے۔ ان میں سے دو خواتین کا تعلق ضلع بہاولنگر کے گاؤں 228 نائن آر سے جب کہ تیسری خاتون بہاولنگر کے نواحی گاؤں 201 مراد کی رہائشی تھیں۔ جاں بحق مرد حضرات میں ایک بزرگ نواحی گاؤں 39 تھری آر جب کہ دوسرے بزرگ کا تعلق ڈاہرنوالہ شہر سے بتایا جا رہا ہے۔