حضرت امام خمینیؒ نے ماہ رمضان کے جمعۃ الوداع کو عالمی یوم القدس منانے کا اعلان کیوں کیا؟ مسئلہ فلسطین کو زندہ رکھنے و اجاگر کرنے میں عالمی یوم القدس کا کردار و اہمیت؟ حضرت امام خمینیؒ کی مسئلہ فلسطین سے متعلق کیا نگاہ تھی؟ حضرت امام خمینیؒ اور امام خامنہ ای نے ہمیشہ مسئلہ فلسطین کو پہلی ترجیح کیوں قرار دیا؟ کیا وجہ ہے کہ عالمی یوم القدس شیعہ سنی اتحاد کے ساتھ ساتھ بین المذاہب اتحاد کا مظہر بن چکا ہے؟ عالمی یوم القدس اور مسئلہ فلسطین سے متعلق پاکستانی حکومت و عوام کی ذمہ داری؟ سمیت دیگر متعلقہ و اہم سوالات کے جوابات جاننے کیلئے جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما اسداللہ بھٹو کا خصوصی ویڈیو انٹرویو ضرور سنیئے اور احباب و اقارب کیساتھ بھی شیئر کیجیئے۔ متعلقہ فائیلیںجماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما اسد اللہ بھٹو کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں ہے۔ وہ ملی یکجہتی کونسل سندھ کے صدر بھی ہیں، پاکستان خصوصاََ کراچی و سندھ بھر میں انکی اتحاد بین المسلمین کے حوالے سے کوششوں کو ہر حلقے میں انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ وہ کراچی سے قومی اسمبلی کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔ اسکے ساتھ ساتھ وہ جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر و سندھ کے امیر کی حیثیت سے بھی ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔ ”اسلام ٹائمز“ نے اسداللہ بھٹو کیساتھ عالمی یوم القدس اور مسئلہ فلسطین و حالیہ اسرائیلی جارحیت سے متعلق مسجد قباء کراچی میں قائم جماعت اسلامی سندھ کے آفس میں ایک مختصر نشست کی۔ اس موقع پر ان سے لیا گیا خصوصی انٹرویو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.

youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: عالمی یوم القدس مسئلہ فلسطین جماعت اسلامی

پڑھیں:

پیماکے سابق صدرڈاکٹرعبدالعزیز میمن کی والدہ انتقال کرگئیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251211-08-13
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما )کے سابق مرکزی صدر اورماہرامراض جلدڈاکٹر عبدالعزیزمیمن کی والدہ اورجماعت اسلامی کے دیرینہ رکن استاد عبدالحق کی اہلیہ انتقال کرگئیں،مرحومہ کی نمازجنازہ گلشن اقبال میں صوبائی نائب امیرپروفیسر نظام الدین میمن کی اقتدا میں اداکرنے کے بعد مقامی قبرستان میں سپردخاک کیا گیا جس میں سیاسی سماجی رہنما،پیما کے عہدیداران اور اہل محلہ سمیت قریبی رشتے داروں نے شرکت کی۔ سینئر رہنما جماعت اسلامی وسابق ایم این اے اسد اللہ بھٹو اورسیکرٹری اطلاعات مجاہد چنانے ان کی رہائش گاہ پہنچ کرلواحقین سے تعزیت اورمرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی۔دریں اثنا جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ،جنرل سیکرٹری محمد یوسف،پیماکے مرکزی صدرڈاکٹرعاطف حفیظ،ڈاکٹرعبدالرشیدوہاب میمن،ڈاکٹرعبداللہ متقی،ڈاکٹراورنگزیب رہبر ودیگر ذمے داران نے ڈاکٹرعبدالعزیزمیمن کی والدہ کی وفات پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں حرم مولا عباسؑ کے امام جماعت شیخ صلاح الکربلائی کی اقتداء میں نماز مغربین، ویڈیو
  • کراچی میں خونی ڈمپر راج! منعم ظفر کا بڑا اعلان
  • یورپ کی سڑکوں پر فلسطین کی پکار؛ عالمی ضمیر کی بیداری
  • کراچی، 4 روزہ پروگرام ’’فاطمہؑ سبیل نجات‘ کا آغاز
  • کراچی، امام جماعت حرم مولا عباسؑ کی اقتداء میں نماز مغربین و پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد
  • حکومت کو آئینہ دکھانے پر تاجر کو زدوکوب کرنا شرمناک ہے، طاہر مجید
  • علماء مشائخ فیڈریشن کا خصوصی اجلاس اختر رسول مرکزی صدر نامزد
  • اسد اللہ بھٹو ،کاشف شیخ و دیگر کی سیف  الدین سے والدہ کی وفات پر تعزیت
  • فلسطین اور کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی ہو رہی ہے،حافظ نعیم
  • پیماکے سابق صدرڈاکٹرعبدالعزیز میمن کی والدہ انتقال کرگئیں