بھٹ شاہ، اصغریہ اسٹوڈنٹس و اصغریہ تحریک کے تحت القدس سیمینار بعنوان ’’قدس ایک دینی تحریک‘‘ کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
مقررین نے کہا کہ ہم امیرالمومنین مولا علیؑ کی وصیت پر عمل پیرا ہوتے ہوئے اپنے مظلوم فلسطینی، لبنانی و یمنی بھائیوں کا ہر ممکن ساتھ دینگے۔ اسلام ٹائمز۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان حیدرآباد ڈویژن اور اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے زیر اہتمام ’’قدس ایک دینی تحریک‘‘ کے عنوان سے القدس سیمینار کا انعقاد بھٹ شاہ ضلع مٹیاری میں کیا گیا۔ سیمینار میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم، اصغریہ اسٹوڈنٹس کے مرکزی جنرل سیکرٹری رمضان علی انقلابی، اصغریہ تحریک کے مرکزی صدر قمر عباس غدیری، مولانا مجاور عباس اعوان، اصغریہ خواتین تحریک کی مرکزی جنرل سیکرٹری عروج فاطمہ، اے ایس او حیدرآباد کے صدر فہد مہدی اور اصغریہ تحریک حیدرآباد کے صدر عاطف مہدی سیال و دیگر نے خطاب کیا۔ افتتاحی خطاب میں فہد مہدی نے تمام شرکاء و مہمان گرامی کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ایسے سیمینار کا مقصد پیغام قدس کو سمجھنا اور دوسروں تک پہنچانا ہے، اس حوالے سے اپنی ذمہ داری ادا کرتے رہینگے۔
ڈاکٹر صابر ابو مریم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کی سرزمین فقط فلسطینیوں کی ہے، غاضب اسرائیل کو نابود ہونا ہوگا، پاکستان پر بھی عرب حکمران دباؤ ڈال رہے ہیں کہ وہ بھی پٹھو عرب حکومتوں کی طرح ناجائز اسرائیل کو تسلیم کرلے، ہم کسی کو بھی یہ حق نہیں دیں گے کہ وہ ہم پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے دباؤ ڈالے، ہم اس دباؤ کو مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ صہیونی اسرائیل اور اسکے حواریوں کی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ جاری رکھیں۔ قمر عباس غدیری نے اپنے خطاب میں حضرت امام خمینیؒ کی جانب سے جمعتہ الوداع کو عالمی یوم القدس قرار دیئے جانے کو آپ کی بصیرت اور دوراندیشی کا ثبوت قرار دیتے ہوئے عالمی یوم القدس کی ریلیوں، مظاہروں میں بھرپور طریقے سے حصہ لینے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت حق و باطل کے معرکے میں لاتعلق رہنا جرم ہے، اس حق کے پیغام کو پوری دنیا تک پہچانے کیلئے اپنی ذمہ داری ادا کریں۔ رمضان علی انقلابی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم امیرالمومنین مولا علیؑ کی وصیت پر عمل پیرا ہوتے ہوئے اپنے مظلوم فلسطینی، لبنانی و یمنی بھائیوں کا ہر ممکن ساتھ دینگے۔
عروج فاطمہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سلام ہو ان لبنانی و فلسطینی مجاہدین پر، جنہوں نے بہادری اور شجاعت کے ساتھ کربلا سے درس لیتے ہوئے یزید وقت کو شکست دی۔ مولانا مجاور عباس اعوان نے کہا کہ مظلومین جہاں کی مدد و نصرت کیلئے گھروں سے باہر نکل کر میدان عمل میں فعال کردار ادا کرنا ہم سب پر واجب ہے۔ عاطف مہدی سیال نے اختتامی خطاب میں کہا کہ حضرت امام خمینیؒ نے عالمی یوم القدس کا اعلان کرکے امریکا و اسرائیل کی جانب سے مسئلہ فلسطین کو پس پشت ڈالنے کی تمام تر سازشوں کو خاک میں ملا دیا، ہر سال دنیا بھر میں عالم یوم القدس کے منائے جانے سے تحریک آزادی فلسطین کو نئی تازگی ملتی ہے اور مظلوم فلسطینی ماؤں، بہنوں، بچوں، جوانوں و بزرگوں کی ثابت قدمی میں اضافہ ہوتا ہے۔ عاطف مہدی نے شرکاء و عوام سے حیدرآباد سمیت سندھ بھر میں القدس ریلیوں میں شرکت کی اپیل کی۔ القدس سیمینار کا ا ختتام دعائے امام زمانہ (عج) سے کیا گیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ہوئے کہا کہ یوم القدس نے کہا کہ
پڑھیں:
گلوکار حسین رحیم نے خاموشی سے شادی کرلی
اسلام آباد(شوبز ڈیسک)گلوکار و موسیقار حسن رحیم نے خاموشی سے شادی کرکے مداحوں کو خوشخبری سنادی، تاہم ساتھ ہی گلوکار نے شادی کی تصاویر شیئر نہ کرنے کی اپیل بھی کردی۔
حسن رحیم نے 18 اپریل کو انسٹاگرام پر دلہن کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے سوشل میڈیا پیجز اور میڈیا پبلیکشنز کو اپیل کی کہ ان کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز کو شیئر یا شائع نہ کیا جائے۔
حسن رحیم نے لکھا کہ وہ اپنی شادی کی تقریبات کی کسی بھی ویڈیو یا تصویر کو شیئر کرنے کی اجازت نہیں دے رہے، اس لیے ان کی پرائیویسی کا احترام کرکے تصاویر اور ویڈیوز کو شیئر نہ کیا جائے۔
انہوں نے شادی اور دلہن سے متلعق کوئی معلومات فراہم نہیں کی، تاہم ان کی جانب انسٹاگرام پر شیئر کردہ تصویر میں ان کی دلہن کے چہرے کو دیکھا جا سکتا ہے۔
حسن رحیم کی جانب سے شادی کی تصدیق کیے جانے کے بعد میوزک اور شوبز سے وابستہ شخصیات نے کمنٹس کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی۔
مداحوں نے بھی ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی۔
مزیدپڑھیں:متنازع کینالز منصوبہ: نواز شریف اور شہباز شریف کی پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت