یوٹیوب صارفین کیلئے اچھی خبر ،ایک بہت بڑی تبدیلی کر دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
یوٹیوب میں ایک بہت بڑی تبدیلی کی جا رہی ہے جو بیشتر صارفین کو پسند آئے گی خصوصاً وہ افراد جو مختصر ویڈیوز پوسٹ کرنا پسند کرتے ہیں۔
یوٹیوب کی جانب سے یوٹیوب شارٹس کے ویوز کاؤنٹ کو تبدیل کیا جا رہا ہے تاکہ صارفین زیادہ بہتر طریقے سے سمجھ سکیں کہ ان کی مختصر ویڈیوز کس حد تک بہتر کام کر رہی ہیں۔اب یوٹیوب شارٹس میں کسی مختصر ویڈیو کو پلے یا ری پلے کرنے کے نمبر نظر آئیں گے۔
اس سے قبل شارٹس میں ویوز نمبروں کی بجائے یہ دکھایا جاتا تھا کہ کسی شارٹ ویڈیو کو کتنے وقت کے لیے دیکھا گیا۔کمپنی کے مطابق اس تبدیلی کی وجہ صارفین کا مطالبہ تھا جن کا کہنا تھا کہ وہ یہ سمجھنا چاہتے ہیں کہ شارٹس ویڈیوز کو حقیقت میں کتنی بار دیکھا جاتا ہے۔
کمپنی کے مطابق اس تبدیلی سے صارفین کو بہتر اندازہ ہوسکے گا کہ ان کی ویڈیوز کی رسائی کتنی ہے اور اس کے مطابق وہ مواد تیار کرکے پوسٹ کرسکیں گے اور انہیں برانڈز کے ساتھ شراکت داری کرنے کا موقع بھی ملے گا۔اس اپ ڈیٹ کے بعد یوٹیوب شارٹس میں ویڈیوز ویوز کا سسٹم ٹک ٹاک اور انسٹا گرام ریلز جیسا ہوگیا ہے جن میں ویڈیو کو دیکھے جانے یا ری پلے کے نمبروں کو دکھایا جاتا ہے۔
صارفین اب بھی شارٹس ویڈیوز دیکھے جانے کے دورانیے کو ایڈوانسڈ موڈ میں جا کر دیکھ سکیں گے اور اب اسے انگیجڈ ویوز کا نام دیا گیا ہے۔کمپنی کے مطابق اس تبدیلی سے صارفین کی وہ آمدنی متاثر نہیں ہوگی جو ویڈیوز دیکھے جانے پر انہیں ملتی ہے یا یوٹیوب پارٹنر پروگرام میں شمولیت کی اہلیت پر اثرات مرتب نہیں ہوں گے۔اس نئی تبدیلی کا اطلاق 31 مارچ سے ہوگا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
جنس تبدیلی؛ اب کرکٹ میں تمہارے لیے کوئی جگہ نہیں، والد کے الفاظ تھے
نومبر 2024 جنس تبدیل کروا کر لڑکے سے لڑکی بننے والی سابق بھارتی کرکٹر اور کوچ سنجے بانگر کی بیٹی انایا نے اپنے والد سے متعلق انکشافات کردیے۔
للّن ٹاپ کو دیئے گئے انٹرویو میں انایا بانگر نے بتایا کہ میرے والد نے مجھ پر واضح کردیا تھا کہ "اب کرکٹ میں تمہارے لیے کوئی جگہ نہیں"۔
دوران انٹرویو انایا نے اپنے والد سے متعلق بات کرنے سے صاف انکار کردیا تاہم انہوں نے کہا کہ میرے والد نے مجھے دوٹوک انداز میں بتادیا تھا کہ اب کرکٹ میں میری کوئی جگہ نہیں، جس کے بعد مجھے خودکشی جیسے خیالات آنے لگے۔
https://www.express.pk/story/2732606/indian-former-cricketer-coach-son-transgender-girlانایا نے کہا کہ مجھے ایسا لگتا تھا کہ پوری دنیا میرے خلاف ہوگئی ہے لیکن میرے خاندان نے مجھے سپورٹ کیا تاہم اسکے برعکس معاشرے اور کرکٹ سسٹم نے نہیں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے فیصلے کی وجہ سے قیمت کرکٹ سے محرومی کی صورت میں چکانی پڑی۔
https://www.express.pk/story/2757737/cricketers-sent-me-inappropriate-photos-of-themselves-former-indian-coachs-daughter-2757737قبل ازیں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سابق بھارتی کرکٹر اور کوچ سنجے بانگر کی بیٹی انایا (سابقہ نام: اریان) نے دعویٰ کیا تھا کہ کئی کرکٹرز نے انہیں جنس تبدیلی کے بعد اپنی فحش تصاویر بھیجیں۔
انایا کا مزید کہنا تھا کہ ایک فرد نے مجھے سرِعام گالیاں دیں اور پھر میری تصاویر مانگیں جبکہ ایک سینئر کرکٹر ایسی حرکت کی کوشش کی جو بتانا بھی نہیں چاہتی۔
مزید پڑھیں: سابق بھارتی کرکٹر کا بیٹا جنس تبدیل کروا کر لڑکی بن گیا
واضح رہے کہ انایا بانگر اپنی جنس تبدیل کروانے سے قبل بھارت کے نوجوان مشیر خان، سرفراز خان، یشسوی جیسوال جیسے کرکٹرز کیساتھ بھی کھیل چکی ہیں۔
یاد رہے کہ 22 سال تک ایک لڑکے کی حیثیت سے پلنے بڑھنے اور تعلیم حاصل کرنے والے آریان نے 2023 میں ہارمون تھراپی کروانا شروع کیں اور 11 ماہ بعد ٹرانس جینڈر لڑکی بن گئیں۔