اسلامی نظریاتی کونسل نوجوانوں کو پروپیگنڈے سے بچانے کیلئے کردار ادا کرے،وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
اسلامی نظریاتی کونسل نوجوانوں کو پروپیگنڈے سے بچانے کیلئے کردار ادا کرے،وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 27 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو پروپیگنڈے سے بچانے کیلئے اسلامی نظریاتی کونسل کردار ادا کرے ، معاشرے کی رہنمائی قرآن و سنت کی روشنی میں کی جائے۔
اسلامی نظریاتی کونسل کے قیام کی گولڈن جوبلی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اسلامی نظریاتی کونسل نے قوم کو نظریاتی تشخص دیا، خوشی ہے کہ جس مقصد کیلئے اسلامی نظریاتی کونسل کو قائم کیا گیا تھا، وہ اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ نفرتوں اور تقسیم کے رویے اسلامی تعلیمات کے منافی ہیں، ہم سب مل کر ترقی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کر سکتے ہیں، نوجوان نسل کو پروپیگنڈے سے بچانے کیلئے اسلامی نظریاتی کونسل کردار ادا کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی اور جدید ایجادات نے دنیا کو مکمل طور پر بدل دیا ہے، اس دور کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اسلام نے ہمیں اجتہاد کا راستہ دکھایا ہے، اس حوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل کا کردار اہمیت کا حامل ہے تاکہ ہم جدید دور کے تقاضوں کے مطابق چل سکیں، نفرتوں اور تقسیم کے رویے اسلامی تعلیمات کے منافی ہیں۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کے کریڈٹ پر بے شمار کارنامے ہیں، اسلامی بینکاری کا قیام کوئی چھوٹا کارنامہ نہیں، اسی کی بدولت دنیا کے کئی ممالک میں سود کے بغیر بینکاری کا نظام قائم ہوا، اب اسے روایتی بینکاری سے جڑے غیر مسلم ممالک میں بھی اپنایا جا رہا ہے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل نے پرتشدد عناصر کے خلاف بند باندھا، شہدا کی قربانیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ترقی کے راستہ کا تعین ضروری ہے، علما کرام اسلامی دفاعی ریاست کو مضبوط کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اسلامی نظریاتی کونسل
پڑھیں:
غزہ کے لوگوں کیلئے احتجاج وقت کی اہم ضرورت ہے، جماعت اسلامی بلوچستان
کوئٹہ میں ایک وفد سے ملاقات کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے رہنماء کبیر شاکر نے کہا کہ بدامنی، بے روزگاری کیوجہ سے صوبے کے عوام پریشان ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی بلوچستان کے نائب امیر مولانا عبدالکبیر شاکر نے کہا ہے کہ غزہ کے عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے 26 اپریل قومی سطح پر ہڑتال وقت کی اہم ضرورت ہے۔ یہ ہڑتال کسی پارٹی تنظیم کی نہیں، بلکہ پوری قوم کی ہے۔ تاجربرادری کی حمایت خوش آئند ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی دفتر میں وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو میں کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کا پاکستان کیساتھ دینی رشتہ ہے۔ بدامنی، بے روزگاری کی وجہ سے بلوچستان کے عوام پریشان ہیں۔ روزگار برائے فروخت، بارڈر بند، بدامنی اور بدعنوانی نے بلوچستان کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے۔ بلوچستان کے عوام کے مطالبات جائز ہیں۔ حکمرانوں کو عوام کے حقوق پر توجہ دینی چاہئے۔ بلوچستان کے نوجوانوں کو روزگار میسر ہے نہ تعلیم و کاروبار کے مواقع ہیں۔ تاجر تجارت نہیں کرسکتے۔ ان حالات میں ہم ایوان کے اندر اور باہر مظلوموں کے حقوق کیلئے آواز بلند کر رہے ہیں۔