سپریم کورٹ میں گذشتہ 5 ماہ میں زیر سماعت مقدمات کی تعداد میں 3 ہزار سے زائد کیسزکی کمی  ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2024میں سپریم کورٹ میں زیر التو ا مقدمات کی تعداد 59ہزار 784تھی، گذشتہ سال اکتوبر میں 1089نئے کیسز دائر ہوئے ،1847کیسز نمٹائے گئے۔

گذشتہ سال نومبر میں 1487نئے کیسز دائر ہوئے ،2901کیسز نمٹائے گئے، دسمبر 2024میں 1115نئے کیسز دائر ہوئے،2458کیسز نمٹائے گئے، جنوری 2025میں 1909نئے کیسز دائر ہوئے ،2192کیسز نمٹائے گئے۔

فروری 2025میں 1394نئے کیسز دائر ہوئے 2069کیسز نمٹائے گئے، سپریم کورٹ میں اس وقت 56ہزار سے زائد مقدمات زیر التوا ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کیسز دائر ہوئے سپریم کورٹ میں نمٹائے گئے

پڑھیں:

اسد عمر کی تین مقدمات میں 13 مئی تک عبوری ضمانت منظور

انسداد دہشت گردی عدالت میں جناح ہاؤس، عسکری ٹاور حملہ اور پولیس سٹیشن کو جلانے کے مقدمات کی سماعت ہوئی، عدالت نے سابق وفاقی وزیر کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت 13 مئی تک منظور کر لی۔ اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں، جناح ہاؤس، عسکری ٹاور حملہ اور پولیس سٹیشن کو جلانے کے مقدمات کی سماعت ہوئی، عدالت نے اسد عمر کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت 13 مئی تک منظور کر لی۔ عدالت نے تینوں مقدمات میں اسد عمر کے پرانے ضمانتی مچلکے بحال کر دیئے، سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے 3 مقدمات میں ضمانت کی درخواست دائر کر دی۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے سماعت کی، وکیل نے موقف اختیار کیا کہ 2 ماہ پہلے اسد عمر کے پیش نہ ہونے پر ضمانت کی درخواستیں خارج ہوئی تھیں۔ اسد عمر کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ پرانے ضمانتی مچلکے بحال کئے جائیں، اسد عمر گزشتہ دنوں بیمار تھے۔

متعلقہ مضامین

  • سپریم کورٹ: 9 مئی مقدمات میں صنم جاوید اور شیخ رشید کی بریت پر حکومت کو عدالت کا دو ٹوک پیغام
  • جامشورو حادثہ، جاں بحق افراد کی تعداد 16ہوگئی، 25 سے زائد زخمی
  • وقف بورڈ قانون کو لیکر مجھے سپریم کورٹ پر بھروسہ ہے، ڈمپل یادو
  • سپریم کورٹ: ججز تبادلہ اور سنیارٹی کیس، لاہور ہائیکورٹ بار کی متفرق درخواست دائر
  • 9 مئی مقدمات، ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم، فرد جرم عائد
  • اسد عمر کی تین مقدمات میں 13 مئی تک عبوری ضمانت منظور
  • ججز کے تبادلے چیف جسٹس کی مشاورت سے ہوئے، رجسٹرار سپریم کورٹ کا جواب
  • عمران خان کی 9 مئی مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کےلئے مقرر
  • عمران خان کی 9 مئی مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
  • عمران خان کی 9 مئی مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلیے مقرر