کوئٹہ ، پولیس موبائل کے قریب خوفناک دھماکہ، 3 افراد جاں بحق اور 21 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
کوئٹہ میں ڈبل روڈ پر پولیس موبائل کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق دھماکے سے ایک گاڑی اور موٹر سائیکل کو نقصان پہنچا، ڈبل روڈ دھماکے میں جاں بحق افراد کی لاشیں سول اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔ٹراما سینٹر کی انتظامیہ کا بتانا ہے کہ دھماکےمیں زخمی 17 افراد ٹراماسینٹرلائے گئے ہیں جن میں دو بچے بھی شامل ہیں۔
پولیس سرجن ڈاکٹر عائشہ فیض نے دھماکے میں 3 افراد کے جاں بحق اور 21 کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 3 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔علاقہ مکینوں کا بتانا ہے کہ دھماکے کی آواز دور علاقوں میں بھی سنی گئی جب کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
موٹروے ایم 4 پر خانیوال کے قریب بس اور ٹریلرکی ٹکر، بس ہوسٹس جاں بحق
فائل فوٹوخانیوال کے قریب موٹروے ایم 4 پر بس اور ٹریلر کی ٹکر سے بس ہوسٹس جاں بحق، 4 مسافر زخمی ہوگئے۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے پیش آیا، بس لاہور سے ملتان جا رہی تھی۔
بہاولپور میں حاصل پور چشتیاں روڈ پر ٹریلر کی ٹکر سے 2 بھائی جاں بحق اور باپ زخمی ہوگیا۔
کوہاٹ میں مسافر کوچ اور کار میں تصادم سے 3 افراد جاں بحق،9 زخمی ہوگئے۔
دوسری جانب پنجاب میں دھند کے ڈیرے موجود ہیں، موٹروے ایم 5، ملتان سے ظاہر پیر تک دھند کی وجہ سے بند ہے۔
موٹروے پولیس نے ویک اینڈ پر سفر کرنیوالوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے