ہانیہ عامر کی وائرل ویڈیو نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
معروف اداکارہ ہانیہ عامر ان دنوں برطانیہ میں موجود ہیں جہاں وہ پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے منعقد کی جانے والی تقریبات میں شرکت کر رہی ہیں ان کی حالیہ سرگرمیوں کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہیں تاہم ایک خاص ویڈیو نے مداحوں میں تجسس پیدا کر دیا ہے جس میں وہ کسی چیز کو کیمرے کی نظروں سے چھپانے کی کوشش کر رہی ہیں ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہانیہ عامر ایک تقریب میں شرکت کے لیے پہنچتی ہیں اور صحافیوں کی جانب سے انہیں تصاویر اور ویڈیوز کے لیے روکا جاتا ہے اس موقع پر وہ چند لمحوں کے لیے رکتی ہیں اور اپنے ہاتھ میں موجود کسی چیز کو جلدی سے اپنی مینیجر کو دے دیتی ہیں دلچسپ بات یہ ہے کہ مینیجر کے ہاتھ سے وہ چیز زمین پر گر جاتی ہے جس کے بعد اداکارہ صحافیوں سے درخواست کرتی ہیں کہ اس لمحے کی ویڈیو ڈیلیٹ کر دی جائے یہ واقعہ سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر قیاس آرائیوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ ہانیہ عامر ویپ یا لائٹر چھپانے کی کوشش کر رہی تھیں جبکہ کچھ مداحوں نے ان کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ وہ محض اپنا لپ گلوس یا لپ اسٹک تھما رہی تھیں ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ ہم نے دیکھا کہ وہ کیا چھپا رہی تھیں جبکہ دوسرے نے لکھا کہ تو کیا اگر وہ سگریٹ پیتی ہیں انڈسٹری میں بہت سے لوگ سگریٹ نوشی کرتے ہیں مداحوں کی ایک بڑی تعداد نے اداکارہ کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے کو غیر ضروری طور پر بڑھایا جا رہا ہے کچھ کا کہنا تھا کہ یہ ان کی ذاتی زندگی ہے اور کسی کو اس پر تنقید کرنے کا حق نہیں اس تمام صورتحال کے بعد ہانیہ عامر کی جانب سے کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی لیکن سوشل میڈیا پر یہ معاملہ بدستور زیر بحث ہے
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سوشل میڈیا پر ہانیہ عامر
پڑھیں:
انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کا دبئی میں ڈانس وائرل
انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی دبئی میں ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی۔
شوبز اور کھیلوں کی دنیا کے سب سے خوبصورت اور پسندیدہ جوڑوں میں سے ایک، انوشکا شرما اور ویرات کوہلی ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں، یہ جوڑا اپنی اسٹائلش عوامی تقریبات، دلکش پوسٹس اور خوشگوار چھٹیوں کے ذریعے مداحوں کے دل جیتتا رہتا ہے۔
حال ہی میں انوشکا اور ویرات کی ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ ویڈیو دبئی میں ایک شوٹ کے دوران بنائی گئی ہے، جس میں دونوں کو ڈانسرز کے ایک گروپ کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں جہاں سب لوگ خوشی سے جھومتے دکھائی دے رہے ہیں، وہیں آرام دہ لباس میں ملبوس انوشکا اور ویرات نے سب کی توجہ اپنی طرف کھینچ لی، دونوں کی کیمسٹری اور خوشگوار انداز نے ویڈیو کو مزید دلکش بنا دیا۔
انوشکا شرما اور ویرات کوہلی ہمیشہ ایک دوسرے کی کامیابیوں کا جشن منانے میں پیش پیش رہتے ہیں۔
یاد رہے کہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی نے دسمبر 2017ء میں اٹلی کے خوبصورت علاقے توسکانی میں شادی کی تھی، اس کے بعد ان کی زندگی میں مزید خوشیاں آئیں، جنوری 2021ء میں ان کی بیٹی وامیکا کی پیدائش ہوئی اور حال ہی میں فروری 2024ء میں ان کے بیٹے اکائے کی آمد ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ انوشکا شرما نے فی الحال شوبز سے کچھ فاصلہ اختیار کیا ہوا ہے، ان کی آخری جھلک نیٹ فلکس کی ایک فلم میں ایک مختصر کردار کے طور پر دیکھی گئی تھی۔
Post Views: 1