Daily Pakistan:
2025-04-22@01:54:06 GMT

برطانیہ جانے کے خواہشمند افراد کے لیے اہم خبر

اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT

برطانیہ جانے کے خواہشمند افراد کے لیے اہم خبر

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کا کہنا ہے کہ پاکستانی ائیرلائنز کی برطانیہ میں بحالی کی کوششیں جاری رکھی ہوئی ہیں۔

ترجمان سی اے اے کا کہنا ہے کہ برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ اور یوکے سی اے اے نے حالیہ دورہ پاکستان میں سی اے اے اور ائیرلائنز کا سیفٹی آڈٹ کیا تھا، سول ایوی ایشن کو برطانوی حکام کے فیصلے اور جواب کا انتظار ہے۔سی اے اے ترجمان کا کہنا ہے کہ برطانوی حکام نے تاحال سول ایوی ایشن اتھارٹی کو تحریری طور پر آگاہ نہیں کیا، اسی رپورٹ کی روشنی میں پاکستان سی اے اے اور ائیرلائنز کے برطانیہ کے آپریشن سے متعلق فیصلہ ہوگا۔

جسٹس انوارالحق پنوں بطور جج لاہور ہائیکورٹ ریٹائر

 ترجمان سول ایوی ایشن کا کہنا ہے جیسے ہی برطانوی ائیر سیفٹی کمیٹی پاکستانی ائیرلائنز  سے متعلق آگاہ کرے گی میڈیا کو بتایا جائے گا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ سی اے اے پاکستانی ائیر لائنز کا فروغ اور ترقی کا خواہاں ہے، پاکستان سول ایوی ایشن پاکستانی ائیرلائنز کی برطانیہ میں جلد بحالی کے لیے پرامید ہے۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ سی اے اے

پڑھیں:

سعودیہ میں بس حادثہ، 5 پاکستانی جاں بحق

فائل فوٹو

سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس حادثے کا شکار، پانچ پاکستانی جاں بحق ہوگئے۔

سعودی ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے جاں بحق افراد میں تین خواتین بھی شامل ہیں۔

حکام کا بتانا ہے کہ جاں بحق افراد کا تعلق پاکستان کےضلع بہاولنگر سے ہے جبکہ بس میں سوار دیگر متعدد زائرین زخمی ہیں۔

پاکستان کے عمرہ زائرین کی بس البدر سے مدینہ جاتے ہوئےحادثے کا شکار ہوئی۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کی ایک اور نجی فضائی کمپنی کا ملک میں ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان 
  • پاکستان کی ایک اور نجی فضائی کمپنی کا ملک میں ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان
  • اسرائیل کا دورہ کرنیوالے پاکستانی صحافیوں پر پابندی لگ سکتی ہے،طلال چوہدری
  • سعودیہ میں بس حادثہ، 5 پاکستانی جاں بحق
  • ملائیشیا جانے کے خواہشمند افراد کے لیے اہم خبر
  • توڑ پھوڑ کرنیوالے پاکستانی طلبہ ڈی پورٹ ہوں گے، امریکی ترجمان
  • یونیورسٹیوں میں توڑ پھوڑ کرنیوالے پاکستانی طلبہ ڈی پورٹ ہوں گے، امریکی ترجمان
  • ملائیشیا جانے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر
  • کاروباری افراد کے جان و مال کا تحفظ ریاست کا فرض ہے: طلال چوہدری
  • رواں سال پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت جانے والے کتنے پاکستانی حج نہیں کر سکیں گے؟