کویت میں براہِ راست نشر ہونے والے ریفل فراڈ کا نیٹ ورک بے نقاب
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
کویت سٹی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مارچ 2025ء ) کویتی حکام نے متنازعہ یا ہالہ ریفل فراڈ میں ملوث لوگوں کے ایک نیٹ ورک کو پکڑلیا جسے انٹرنیٹ پر براہ راست نشر کیا گیا تھا۔ مقامی میڈیا کے مطابق قرعہ اندازی کی ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ریفل کے بارے میں تحقیقات شروع کی گئیں جس سے پتا چلا کہ اس قرعہ اندازی میں دھوکہ دہی چل رہی ہے، ویڈیو میں بظاہر اس شخص کو دکھایا گیا جس نے پہلے اپنی آستین میں کارڈ چھپا رکھا ہوتا ہے جس کو وہ قرعہ اندازی میں شامل افراد کی انٹریز میں کچھ دیر ہاتھ مارنے کے بعد بڑی مہارت سے اپنی آستین سے باہر نکال کر اس پر نام تحریر کررہا ہے۔
حکام کو تحقیقات سے پتا چلا کہ ویڈیو میں نظر آنے والے فرد کویتی وزارت تجارت میں ریفل ڈپارٹمنٹ کے سربراہ احمد الحمد نے کئی کمپنیوں کے زیر اہتمام متعدد ریفلز میں دھاندلی کے لیے اپنے عہدے کا غلط استعمال کیا، ریفل کی دھاندلی سے جیتنے والی مصری خاتون کو بعد ازاں اس کے شوہر کے ساتھ گرفتار کر لیا گیا جس نے پہلے ریفلز میں دھوکہ دہی سے مجموعی طور پر 7 کاریں جیتی تھیں جن میں سے اس نے دو گاڑیاں اہلکار کو تحفے میں دیں، انہیں کویت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ملک سے فرار ہونے کی کوشش کے دوران گرفتار کیا گیا۔(جاری ہے)
حکام نے بتایا کہ اس فراڈ کی مرکزی ملزم ایک مصری خاتون ہے جسے کویت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اس وقت گرفتار کیا گیا جب اس نے مبینہ طور پر ملک سے فرار ہونے کی کوشش کی، اس کیس نے عوام اور میڈیا کی توجہ مبذول کرائی، اس میں وزارت تجارت کا ایک ملازم اور خاتون کا شوہر بھی شامل ہے، دونوں کو حراست میں لے لیا گیا، خاتون نے اس فراڈ کے لیے اپنے نام میں ردوبدل کیا اور بار بار ریفل ڈرا میں شامل ہوئی۔ کویتی حکام کو شبہ ہے کہ دھوکہ دہی کا یہ سلسلہ سوچ سے بھی کہیں زیادہ وسیع ہے اور یہ کوئی معمولی معاملہ نہیں ہے، اس فراڈ میں متعدد قومیتوں کے افراد شامل ہیں، جن میں مصری، ہندوستانی، ایشیائی اور کویتی شہری شامل ہیں، تفتیش کار اب مشتبہ افراد کے درمیان رابطے کے ریکارڈ تک رسائی حاصل کرنے کے لیے باضابطہ اجازت طلب کر رہے ہیں تاکہ اس حوالے پھیلے ہوئے نیٹ ورک کو مکمل طور پر سامنے لایا جائے، کیس کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے جو دھوکہ دہی، جعلسازی، منی لانڈرنگ اور کویت کے اقتصادی نظام کے لیے نقصان دہ سمجھے جانے والے اقدامات کے الزامات کی پیروی کر رہا ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے دھوکہ دہی کے لیے
پڑھیں:
امریکی حملے کا منصوبہ ایک اور چیٹ روم میں لیک ہونے کا انکشاف
حوثی باغیوں پر ہونے والے امریکی حملے کے خفیہ منصوبوں کی تفصیلات ایک اور چیٹ روم میں لیگ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 15 مارچ کو ہونے والے امریکی حملے کی تفصیلات امریکی سیکریٹری دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے بھی ’سگنل‘ میسیجنگ ایپ کے گروپ چیٹ روم میں لیگ کی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پیٹ ہیگسیتھ نے سیکریٹری دفاع کا عہدہ سنبھالنے سے قبل ذاتی و پیشہ ورانہ حلقوں کے لیے مختلف گروپس تشکیل دیے تھے۔
دوسرے گروپ چیٹ روم میں ان کی اہلیہ، بھائی اور ذاتی وکیل شامل تھے، ان کے بھائی فیل اور وکیل ٹم پارلاٹور محکمۂ دفاع میں ملازم ہیں جبکہ ان کی اہلیہ جینیفر فاکس نیوز کی سابق پروڈیوسر ہیں۔
نیویارک ٹائمز اور سی این این کی رپورٹ کے مطابق متعدد نامعلوم ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹ ہیگسیتھ نے دوسرے گروپ چیٹ میں یمن میں حوثی اہداف پر ہونے والے امریکی حملوں کی منصوبہ بندی کی تفصیلات شیئر کی ہیں۔
پیٹ ہیگسیتھ کی جانب سے شیئر کی گئی معلومات میں یمن میں حوثیوں کو نشانہ بنانے والے F/A-18 ہارنٹس کے لیے پرواز کے شیڈول شامل ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ٹرمپ انتظامیہ نے جنگ سے متعلق اپنے یہی انتہائی اہم خفیہ منصوبے لاپروائی سے امریکی جریدے کے سینئر صحافی کو بھی بھیج دیے تھے۔
Post Views: 1