بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے انڈسٹری کے منا بھائی سنجے دت کیساتھ برسوں بعد نئی فلم کرنے کا اعلان کردیا۔

سلمان خان نے عید پر ریلیز ہونے والی اپنی فلم ’سکندر‘ کی پروموشن کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے اس خبر کا اعلان کیا کہ وہ جلد سنجے دت کے ساتھ ایک بہترین فلم کرنے والے ہیں۔ 

سلمان نے دعویٰ کیا کہ یہ ایک دلچسپ پراجیکٹ ہوگا اور نیکسٹ لیول کی فلم کو جو شائقین کو بےحد متاثر کرے گی۔ تاہم انہوں نے اس پراجیکٹ کے بارے میں مزید معلومات بتانے سے گریز کیا۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Varinder Chawla (@varindertchawla)

سلمان نے بتایا کہ فلم کے ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کی جانب سے ابھی تک اس فلم کا اعلان نہیں کیا گیا ہے تاہم یہ پائپ لائن میں ہے۔

یاد رہے کہ سلمان خان فلم سکندر میں پہلی مرتبہ جنوبی بھارتی اداکارہ رشمیکا مندنا کے ساتھ اسکرین شیئر کر رہے ہیں جو ان سے عمر میں 31 برس چھوٹی ہیں۔ یہ فلم عید الفطر کے موقع پر 30 مارچ 2025 کو ریلیز ہوگی جس کی بکنگ جاری ہے اور اس فلم کے پہلے دن کے ہی 1 کروڑ سے زائد کے ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں۔ 

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

فلم ’سکندر‘ کے سینسر کیے گئے سین کی ویڈیو وائرل؛ مداح حیران، فلم ناقدین پریشان

دبنگ اسٹار کی فلم ’سکندر‘ باکس آفس پر تو بری طرح ناکام رہی لیکن سوشل میڈیا پر اس فلم کو اچانک شہرت ملنے لگی ہے۔

سوشل میڈیا پر سلمان خان کی فلم سکندر کی دھوم کی وجہ ایک ایسے سین کی ویڈیو وائرل ہونا ہے جو کسی وجہ سے فلم سے حذف کردیا تھا۔

یہ سین ایک جذباتی منظر پر مشتمل ہے جس میں اداکارہ کاجل اگروال اہل خانہ کی بے جا پابندیوں سے اکتا کر خود کشی کی کوشش کرتی ہیں۔

اس موقع پر سلمان خان کی انٹری ہوتی ہے اور وہ کاجل اگروال کو خودکشی نہ کرنے پر راضی کرلیتے ہیں۔

اس جذباتی منظر میں دونوں فنکاروں کی جاندار اداکاری نے مداحوں کے دل جیت لیے۔ دونوں کے درمیان ہونے والے مکالمے بھی شاندار تھے۔

مداحوں نے شکوہ کیا خودکشی کے تدارک جیسے ہاٹ ایشو پر مبنی اس سین کو حذف کرنا سمجھ سے بالا تر ہے۔ اگر یہ فلم کا حصہ ہوتا تو شاید فلم کامیاب ہوجاتی.

ناقدین نے بھی کہا کہ اس اہم سین کو فلم سے حذف کرنے کی کوئی وجہ سمجھ میں نہیں آتی۔

اس فلم میں سلمان خان نے ایک ایسے شخص کا کردار نبھایا ہے جو اپنی مرحومہ بیوی کے عطیہ کردہ اعضا حاصل کرنے والے تین افراد کو بچانے کی جدوجہد کرتا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • دورہ سعودی عرب سے قبل مودی ولی عہد محمد بن سلمان کی چاپلوسی کرنے لگے
  • فلم ’جوش‘ میں کاجول اور عامر خان نے شاہ رخ کیساتھ کام کرنے سے کیوں منع کردیا تھا؟
  • فلم ’سکندر‘ کے سینسر کیے گئے سین کی ویڈیو وائرل؛ مداح حیران، فلم ناقدین پریشان
  • سعودی عرب کیساتھ تعلقات کا جدید دور شروع ہو چکا ہے، ایرانی سفیر
  • پنجاب حکومت نے زیادہ گندم اگانے والے کاشتکاروں کیلئے انعام کا اعلان کردیا
  • جے یو آئی نے بھی کینالز کے معاملے پر سندھ میں دھرنوں کا اعلان کردیا
  • بھارتی کرکٹ بورڈ نے سینٹرل کانٹریکٹ کا اعلان کردیا، سب سے زیادہ پیسے کون لے رہا ہے؟
  • امیر جماعت اسلامی نے 26 اپریل کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا
  • اختر مینگل نے مائنز اینڈ منرل ایکٹ کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا
  • ایسٹر کی تقریبات ،سندھ حکومت کا اتوار اور پیر کو تعطیلات کا اعلان