وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ رپورٹ کے مطابق پشاور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، اس کے علاوہ بٹ خیلہ، تخت بھائی دیرلویر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ بونیر اور اس کے گردونواح، رستم اور گردونواح میں بھی زلزے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی زلزلے کے جھٹکے آئے، زلزلے کے باعث عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.

2ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ ہے، زلزلے کا مرکز زیرزمین 198کلومیٹر تھا۔ ترجمان پاکستان ڈیزاسسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 27 مارچ 2025 کو دوپہر 1 بجکر 28 منٹ پر زلزلہ ریکارڈ کیا گیا،   زلزلے کی شدت 5.2، گہرائی 198 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔پی ڈی ایم اے  نے کہا کہ زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن، افغانستان ہے،  زلزلے کے جھٹکے  صوبہ کے بیشتر علاقوں میں محسوس کیے گئے۔پی ڈی ایم اے نے کہا کہ زلزلے کے باعث کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی اپریشن تمام اضلاع کی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں ہے. عوام کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع 1700 پر دیں۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے پی ڈی ایم اے جھٹکے محسوس کے مطابق

پڑھیں:

آج بروز پیر بالائی خیبر پختونخوا،کشمیر،گلگت بلتستان میں آج بارش کا امکان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک کے مختلف علاقوں میں آج بارش کی پیشگوئی ہے۔

بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر آج تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔

دوسری جانب کراچی 23 اپریل تک ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہے گا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ محسوس کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • خیبرپختونخوا: قبائلی اضلاع میں 150 سال پرانا پولیس یونیفارم تبدیل، پہلی بار پینٹ شرٹ متعارف
  • تین بڑے ایئرپورٹس پر ای گیٹس کی تنصیب کا معاملہ، جرمن کمپنی کا پی اے اے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ
  • پختونخوا میں دینی مدارس کی گرانٹ 30 ملین سے بڑھا کر 100 ملین کر دی گئی
  • سبی، نصیر آباد سمیت 10 اضلاع میں موسم شدید گرم رہنے کی پیشگوئی
  • بالائی خیبر پختونخوا،کشمیر،گلگت بلتستان میں آج بارش کا امکان
  • آج بروز پیر بالائی خیبر پختونخوا،کشمیر،گلگت بلتستان میں آج بارش کا امکان
  • اسلام آباد، راولپنڈی میں اگلے چند گھنٹوں تک بارش، تیز ہواؤں کیساتھ ژالہ باری کا امکان، الرٹ جاری
  • اسلام آباد سفارتی سرگرمیوں کا مرکز، روانڈا اور یو اے ای کے وزرائے خارجہ کے دورے
  • خیبر پختونخوا پولیس نے پوسٹ کی فصل تلف کردی
  • افغانستان سے بات چیت دیر سے مگر درست ا قدام ہے، ترجمان خیبر پختونخوا حکومت