لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مخصوص نشستوں کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کی درخواست پر سماعت عدالت نے حکومت پنجاب کی استدعا پر ملتوی کردی۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق  ہائی کورٹ میں مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کروانے کی درخواست پر سماعت  ہوئی، جس میں پنجاب حکومت کے وکیل نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کردی ۔

عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے ملتوی کردی۔

دورانِ سماعت درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ سات آٹھ ماہ ہوچکے ہیں، ابھی تک عدالت کے فیصلے پر عملدرآمد نہیں ہوا۔ مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی کا حق ہے۔جسٹس خالد اسحاق نے ریمارکس دیئے  کہ اس کیس کو عید کے فوری بعد سماعت کیلئے مقرر کیاجائے۔

احتجاج اور دھرنے دینے والے بے گناہ مزدوروں کے قتل پر کیوں خاموش ہیں؟ سرفراز بگٹی

بعد ازاں عدالت نے سماعت 7 اپریل تک ملتوی کردی۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: مخصوص نشستوں کے فیصلے پر

پڑھیں:

کراچی ایئر پورٹ خود کش حملہ کیس، ریکارڈ کی فراہمی کیلئے درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

— فائل فوٹو

کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے ایئر پورٹ کے قریب خود کش حملہ کیس کی سماعت 26 اپریل تک ملتوی کر دی۔

عدالت میں ایئر پورٹ کے قریب خود کش حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔

ملزمہ گل نساء کی جانب سے شوکت حیات ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، جنہوں نے بتایا کہ ملزمہ کی گرفتاری کو 6 ماہ ہو گئے ہیں تاحال پولیس نے حتمی چالان جمع نہیں کرایا ہے۔

کراچی ایئرپورٹ خودکش دھماکہ کیس، ملزمہ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

کراچیکراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں...

شوکت حیات ایڈووکیٹ نے کہا کہ پراسیکیوشن کی جانب سے کیس میں تاخیری حربے استعمال کیے جا رہے ہیں۔

جس پر عدالت نے ریکارڈ کی فراہمی سمیت دیگر درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

عدالت نے کیس کی سماعت 26 اپریل تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ مضامین

  • 26 نومبر ڈی چوک احتجاج کیس: پی ٹی آئی وکلاء کی جانب سے آج بھی گواہوں پر جرح نہ ہوسکی
  • 9 مئی کیسز: صنم جاوید کی بریت کیخلاف سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی
  •           جج کی رخصت کے باعث جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت پھر ملتوی
  • صنم جاوید کی بریت کیخلاف درخواست پر سماعت ملتوی
  • ہائیکورٹ کے پاس تمام اختیارات ہوتے ہیں،ناانصافی پر آنکھیں بند نہیں کی جا سکتیں،سپریم کورٹ کے صنم جاوید کی بریت فیصلے کیخلاف پنجاب حکومت کی اپیل پرریمارکس
  • کراچی ایئر پورٹ خود کش حملہ کیس، ریکارڈ کی فراہمی کیلئے درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
  • بیٹا مجرم ہو تو سزا دیں مگر غائب نہ کریں، وزارت داخلہ کے لاپتا ملازم کے والد کی استدعا
  • جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت پھر ملتوی، وجہ بھی سامنے آگئی
  • 9 مئی مقدمات، ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم، فرد جرم عائد
  • کراچی: کپڑے وقت پر ڈیزائن کر کے نہ دینے پر شہری عدالت پہنچ گیا، جرمانہ عائد کرنے کی استدعا