Jang News:
2025-04-22@01:25:36 GMT

ملک میں کُل ووٹرز کتنے؟ الیکشن کمیشن نے بتا دیا

اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT

ملک میں کُل ووٹرز کتنے؟ الیکشن کمیشن نے بتا دیا

---فائل فوٹو

ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ  34 لاکھ 17 ہزار 500 ہو گئی۔

 الیکشن کمیشن نے ملک میں ووٹرز کی تعداد کا ڈیٹا جاری کر دیا جس میں مرد ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ  16 لاکھ 54 ہزار  92 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 17 لاکھ 63 ہزار 413 ہو گئی۔ 

ڈیٹا کے مطابق ملک میں مرد ووٹرز کی شرح 53.

71 فیصد جبکہ خواتین ووٹرز کی شرح 46.29 فیصد ہے۔

اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد 11 لاکھ 83 ہزار 661 ہے جس میں مرد ووٹرز کی تعداد 6 لاکھ 19 ہزار 573 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ 64 ہزار 88 ہے جبکہ مرد ووٹرز کا تناسب 52.34 فیصد اور خواتین کا تناسب 47.66 فیصد ہے۔

پاکستان میں ووٹرز کی کل تعداد 13 کروڑ 22 لاکھ 54 ہزار 310 ہے، الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے ملک بھر میں ووٹرز کی تعداد کے حوالے سے اعداد و شمار پیش کردیے۔

بلوچستان میں ووٹرز کی تعداد 55 لاکھ 66 ہزار 441 ہے جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 31 لاکھ 17 ہزار 944 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 24 لاکھ  48 ہزار 497 ہے، صوبے میں مرد ووٹرز کا تناسب 56.01 فیصد اور خواتین کا تناسب 43.99 فیصد ہے۔

خیبر پختون خوا میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 26 لاکھ 75 ہزار  553 ہے، جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ  23  لاکھ 30 ہزار 460 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 3 لاکھ 45 ہزار 93 ہے، جبکہ صوبے میں مرد ووٹرز کا تناسب 54.38 فیصد اور خواتین کا تناسب 45.62 فیصد ہے۔

پنجاب میں ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 60 لاکھ 10 ہزار 349 ہے جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 4 کروڑ 4 لاکھ 67 ہزار 887 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 3 کروڑ  55  لاکھ 42 ہزار  462 ہے، جبکہ صوبے میں مرد ووٹرز کا تناسب 53.24 فیصد اور خواتین کا تناسب 46.76 فیصد ہے۔

سندھ میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 79 لاکھ 81 ہزار 501 ہے جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 51 لاکھ 18 ہزار 228 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 28  لاکھ 63 ہزار 273 ہے، جبکہ صوبے میں مرد ووٹرز کا تناسب 54.03 فیصد اور خواتین کا تناسب 45.97 فیصد ہے۔

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: صوبے میں مرد ووٹرز کا تناسب اور خواتین ووٹرز کی تعداد جن میں مرد ووٹرز کی تعداد فیصد اور خواتین کا تناسب ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ میں ووٹرز کی تعداد فیصد ہے

پڑھیں:

حکومت کو ملنے والی غیرملکی امداد میں کمی آگئی

اسلام آباد:

حکومت کو ملنے والی غیرملکی امداد میں کمی آگئی، رواں مالی سال امداد کا ہدف 19 ارب ڈالر ہے تاہم 9 ماہ گزرنے کے باوجود تاحال 5 ارب 50 کروڑ 75 لاکھ ڈالر ہی مل سکے ہیں جو کہ سالانہ ہدف کا محض 28.40 فیصد ہے۔

اقتصادی امور ڈویژن حکام کے مطابق حکومت کو رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ کے دوران حاصل ہوئی بیرونی فنانسنگ میں سے 5 ارب 37 کروڑ ڈالر بطور قرض ملا جبکہ 13 کروڑ 56 لاکھ ڈالر بطور گرانٹ شامل ہیں تاہم اس میں آئی ایم ایف سے ملنے والی ایک ارب ڈالر کی پہلی قسط شامل نہیں ہے۔

اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق اس عرصے میں پاکستان کو پچھلے مالی سال کے مقابلے میں 1.39 ارب ڈالر کم فنڈز حاصل ہوئے، گزشتہ سال جولائی سے مارچ کے دوران پاکستان کو 6 ارب 89 کروڑ ڈالر کی بیرونی مالی معاونت موصول ہوئی تھی۔

حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کو موصول ہوئی فنانسنگ کی تفصیلات کے مطابق اس عرصے کے دوران سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر ، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے دو ارب ڈالر قرض دیا جبکہ چین نے ایک ارب ڈالر قرض رول اوور کیا۔

اس کے علاوہ دیگر عالمی اداروں نے 2 ارب 82 کروڑ 76 لاکھ ڈالر فراہم کیے جن میں سے ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کی جانب سے ایک ارب 18 کروڑ ڈالر اور عالمی بینک کی جانب سے 72 کروڑ ڈالر شامل ہیں۔

مالی معاونت فراہم کرنے والے ممالک میں چین، امریکا، سعودی عرب، فرانس، کویت اور جاپان شامل ہیں جبکہ فرانس نے 10 کروڑ 80 لاکھ ڈالر، چین نے 9 کروڑ 91 لاکھ ڈالر، امریکہ نے 4 کروڑ ڈالر، جاپان نے 2 کروڑ 88 لاکھ ڈالر اور کویت نے دو کروڑ 44 لاکھ ڈالر کی مالی امداد فراہم کی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت کو ملنے والی غیرملکی امداد میں کمی آگئی
  • انتخابی نظام میں بہت کچھ گڑ بڑ چل رہا ہے، راہل گاندھی
  • طلبا و طالبات کے لئے روزگار، ماہانہ ڈیڑھ لاکھ تنخواہ
  • کوٹری بیراج پر پانی کی قلت 30 فیصد ہو گئی
  • 14 سالہ کرکٹر کا آئی پی ایل ڈیبیو؛ کتنے کروڑ کمارہا ہے؟
  • ریلوے میں بدانتظامی، مسافر ناراض، ری فنڈنگ میں ریکارڈ اضافہ
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کا الیکشن دھاندلی کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری
  • ایم کیو ایم نے سینیٹ کی خالی نشست کے انتخاب کیلئے نام فائنل کر لیے
  • این اے 18 ہری پور الیکشن دھاندلی کیس: عمر ایوب کی درخواست پر حکمنامہ جاری
  • الیکشن دھاندلی کیس کا تفصیلی فیصلہ؛ عمر ایوب کی درخواست ناقابل سماعت قرار