Islam Times:
2025-04-22@01:22:44 GMT

صیہونی حملے میں حماس کے ترجمان شہید

اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT

صیہونی حملے میں حماس کے ترجمان شہید

اپنے ایک جاری بیان میں حماس کا کہنا تھا کہ تمام لوگ جمعے، ہفتے اور اتوار کے روز غزہ و بیت المقدس کے دفاع، صیہونی جارحیت کی نفی اور فلسطینی عوام کی استقامت کی حمایت میں گھروں سے نکلیں۔ اسلام ٹائمز۔ مقامی ذرائع نے اسرائیل کے حملے میں فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" کے ترجمان "عبداللطيف القانوع" کی شہادت کی خبر دی۔ اس بارے میں غزہ کی پٹی سے الجزیره کے صحافی نے رپورٹ دی کہ "جبالیا البلد" میں مہاجرین کی خیمہ بستی پر صیہونی حملے کے نتیجے میں عبداللطيف القانوع شہید ہو گئے۔ الجزیره نے مزید بتایا کہ صیہونی دشمن نے مرکزی غزہ کے النصیرات کیمپ کے مشرقی علاقے "الزوایده" پر بھی بمباری کی۔ عبداللطيف القانوع کی شہادت کے بعد حماس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ تمام لوگ جمعے، ہفتے اور اتوار کے روز غزہ و بیت المقدس کے دفاع، صیہونی جارحیت کی نفی اور فلسطینی عوام کی استقامت کی حمایت میں گھروں سے نکلیں۔

دوسری جانب اقوام متحدہ نے اعلان کیا کہ اسرائیل کے غزہ پر حالیہ ہفتے تازہ حملوں کے نتیجے میں 142 افراد بے گھر ہو گئے۔ صیہونی جارحیت کے نتیجے میں متاثرین کے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ 7 اکتوبر 2023ء سے اب تک کم از کم 50 ہزار اور 183 فلسطینی شہید جب کہ 1 لاکھ 13 ہزار سے زائد زخمی ہو گئے۔ اسی طرح غزہ کے میڈیا آفس نے اعلان کیا کہ صیہونی حملوں میں 61 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور ہزاروں افراد ملبے تلے دب گئے ہیں کہ جن کی تعداد کے بارے میں ابھی تک کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ امکان یہی ہے کہ یہ بڑی تعداد بھی شہید ہو چکی ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کیا کہ

پڑھیں:

غزہ، گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 92 فلسطینی شہید 2 سو سے زائد زخمی

فلسطینی وزارت صحت نے ہفتے کے روز ایک پریس ریلیز میں اعلان کیا کہ 7 اکتوبر 2023ء سے غزہ کی پٹی پر جاری تباہی کی جنگ میں شہادتوں کی تعداد بڑھ کر 51,157 فلسطینی شہید اور 116,724 زخمی ہو گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ کی پٹی میں صیہونی فوج کی نسل کشی مہم کے دوران گزشتہ 48 گھنٹوں میں 92 فلسطینی شہید اور 2 سو سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ غزہ میں وزارت صحت نے اطلاع دی ہے کہ پٹی کے مختلف علاقوں پر جاری اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران پٹی کے ہسپتالوں میں 92 فلسطینی شہید اور 219 زخمی ہوئے ہیں۔ فلسطینی وزارت صحت نے ہفتے کے روز ایک پریس ریلیز میں اعلان کیا کہ 7 اکتوبر 2023ء سے غزہ کی پٹی پر جاری تباہی کی جنگ میں شہادتوں کی تعداد بڑھ کر 51,157 فلسطینی شہید اور 116,724 زخمی ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 18 مارچ کی صبح غزہ پر قابض فوج کی جانب سے تباہی کی جنگ دوبارہ شروع کرنے کے بعد سے 1783 فلسطینی شہید اور 4683 زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • گلگت، آئی ایس او طالبات کے زیر اہتمام صیہونی مظالم کیخلاف احتجاجی ریلی
  • صنعا پر امریکی فضائی جارحیت جاری، مزید 12 یمنی شہید، 30 زخمی
  • نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی، غزہ میں جارحیت جنگ کا ’نازک مرحلہ‘ قرار
  • نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی، غزہ میں جارحیت جنگ کا ’نازک مرحلہ‘ قرار، حماس کی جنگ بندی شرائط مسترد کردیں
  • غزہ: اسرائیلی بمباری سے مزید 54 فلسطینی شہید، نیتن یاہو کا حماس پر دباؤ بڑھانے کا حکم
  • صیہونی حملے کے بعد اسرائیلی نژاد امریکی قیدی کا کوئی علم نہیں، ایک محافظ شہید ہو چکا ہے، القسام بریگیڈ
  • غزہ، گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 92 فلسطینی شہید 2 سو سے زائد زخمی
  • غزہ، صیہونی فوج کی بمباری سے مزید 64فلسطینی شہید
  • صیہونی سوشل میڈیا پر مسجد اقصیٰ کو گرانے کی مذموم مہم شروع
  • عالمی شہرت یافتہ فلسطینی فوٹوجرنلسٹ اسرائیلی حملے خاندان سمیت شہید