پختونخوا، بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری، نالوں میں طغیانی
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
شدید بارش کی وجہ سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے ۔ وادی کمراٹ، لواری ٹنل، شاہی بن شاہی، کلپانی، عشیرئی درہ ،جہاز بانڈہ اور دیگر بالائی علاقوں پر برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش اور برف باری ہوئی، جس کے بعد نالوں میں طغیانی آگئی اور پانی دکانوں اور گھروں میں داخل ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق دیر لوئر میں شہری علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیزبارش اور بالائی علاقوں پر برف باری کا سلسلہ تیسرے روز بھی وقفے وقفے سے جاری ہے۔ کئی علاقوں میں بارش کے ساتھ شدید ژالہ باری بھی ہوئی، جس کے بعد موسم ایک بار پھر سرد ہوگیا ہے۔ شدید بارش کی وجہ سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے ۔ وادی کمراٹ، لواری ٹنل، شاہی بن شاہی، کلپانی، عشیرئی درہ ،جہاز بانڈہ اور دیگر بالائی علاقوں پر برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ اُدھر دریائے پنجکوڑہ میں نچلے درجے کا سیلاب ہے جب کہ بارش کا پانی دکانوں میں داخل ہوگیا ہے۔ برف باری کی وجہ سے بالائی علاقوں کی رابطہ سڑکیں بند ہو گئی ہیں۔ شدید ژالہ باری سے فصلوں اور میوہ جات کے باغات کو نقصان پہنچا ہے۔
علاوہ ازیں چترال میں بھی بعض مقامات پر گاڑیاں پھنسنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جس کے بعد مقامی انتظامیہ اور ٹریفک حکام نے مسافروں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ چترال میں اپر چترال ریشن، زئیت، کاری، استارو، ریچ کے مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ اور طغیانی سے بونی مستوج روڈ بلاک ہوگیا ہے، جس کی وجہ سے عید الفطر کی آمد پر لوگوں وک مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ برف باری اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقوں میں نظام زندگی مفلوج ہوگیا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نالوں میں طغیانی بالائی علاقوں علاقوں میں کی وجہ سے ہوگیا ہے کے ساتھ
پڑھیں:
ملک کے مختلف علاقوں میں آج موسلا دھار بارش، ژالہ باری کی پیشگوئی
لاہور(نیوز ڈیسک) ملک کے مختلف علاقوں میں آج موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی جا رہی ہے۔
اسلام آباد اور گردو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے، آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، ۔بالائی خیبر پختونخوا، وسطی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہو گی۔
شہر لاہور کا موسم سہانا ہوگیا، آسمان پر بادلوں کے ڈیرے برقرار ہیں جبکہ گرمی کی شدت میں نمایاں کمی آئی ہے، موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آج وقفے وقفے سے بارش برسنے کے امکانات ہیں۔
لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 24 زیادہ سے زیادہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، آئندہ چند روز تک درجہ حرارت میں معمولی کمی ریکارڈ کی جائے گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا جبکہ بالائی خیبر پختونخوا، پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا کے علاقے دیر میں ریکارڈ کی گئی۔
Post Views: 1