صدر مملکت کی گوادر کے علاقے کلمت میں مسلح افراد کی فائرنگ کی مذمت
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2025ء)صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کے علاقے کلمت میں مسلح افراد کی فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد ملک کی ترقی اور صوبے کی خوشحالی کے دشمن ہیں، یہ بلوچستان کو ترقی کرتے نہیں دیکھنا چاہتے۔
(جاری ہے)
جاری بیان میںصدر مملکت نے دہشت گرد حملے میں قیمتی جانی نقصان پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا بھی اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد ملکی ترقی اور صوبے کی خوشحالی کی دشمن ہیں،دہشت گرد بلوچستان کو ترقی کرتا نہیں دیکھنا چاہتے۔ صدر مملکت نے حملے میں زخمی افراد کی جلد صحتیابی اور جاں بحق افراد کیلئے بلندی درجات، اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے افراد کی
پڑھیں:
سی ٹی ڈی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی ،5دہشت گرد ہلاک
بلوچستان کے ضلع دکی کے علاقے ڈبر میں کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کارروائی کے دوران دہشتگردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کی جس پر بھرپور جوابی کارروائی کی گئی۔ جھڑپ کے نتیجے میں5 دہشتگرد مارے گئے، جن کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لئے قریبی ہسپتا ل منتقل کر دیا گیا ۔ سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہونے کا شبہ ہے، جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ علاقے میں مزید ممکنہ دہشتگردوں کی موجودگی کے پیش نظر سرچ آپریشن جاری ہے۔ حکام نے کہا کہ کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز کو کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، اور دہشتگردی کے خاتمے کے لئے ایسی کارروائیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی۔