بلوچستان میں احتجاج کرنے والے مظاہرین دہشتگردوں کے ساتھی ہیں، ترجمان دفتر خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے بلوچستان میں احتجاج کرنے والے مظاہرین پرامن نہیں، دہشتگردوں کے ساتھی ہیں۔ اقوام متحدہ کا بیان انتہاء پسندوں کو تقویت دینے کے مترادف ہے۔ امریکا کی جانب سے عائد کی جانے والی پابندیاں متعصبانہ ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا ہے کہ بلوچستان میں احتجاجی مظاہرین پرامن احتجاجی مظاہرین نہیں ہیں۔ اقوام متحدہ کی جانب ان مظاہرین پر تبصرہ افسوسناک ہے۔ یہ احتجاجی مظاہرین دہشتگردوں کے ساتھی ہیں۔ ان احتجاجی مظاہرین نے کوئٹہ ہسپتال پر حملہ کر کے دہشتگردوں کی لاشیں قبضے میں لیں۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کا بیان انتہاء پسندوں کو تقویت دینے کے مترادف ہے۔ ریاست میں امن و امان کا قیام حکومت کی ذمے داری ہے۔
یہ بھی پڑھیےپاک چین تعلقات کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش ناکام ہوگی، ترجمان دفتر خارجہ
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ امریکا کی جانب سے عائد کی جانے والی پابندیاں متعصبانہ ہیں۔ ہم امریکی ایوان نمائندگان میں پاکستان پر پابندیوں کے حوالے سے پیش ہونے والے بل سے آگاہ ہیں۔ یہ بل ایک فرد نے پیش کیا ہے۔ یہ امریکی حکومت کا بیانیہ نہیں۔ بل پاس ہونے کے لیے امریکی کانگریس کی کئی کمیٹیوں سے ہو کر جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے امریکا کے ساتھ تعلقات باہمی احترام کے اصول پر مبنی ہیں۔ اور ایک دوسرے کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی خصوصی ہدایات پر افغانستان کے لیے پاکستان کے نمائندہ خصوصی ایمبیسڈر محمد صادق نے افغانستان کا دورہ کیا۔ انہوں نے اپنے دورے میں تمام مسائل پر بات کی۔ اس دورے کے دوران دونوں ملکوں نے سکیورٹی ، تجارت اور عوامی رابطہ کاری بڑھانے پر اتفاق کیا۔ ایمبیسڈر محمد صادق نے ان پالیسیوں پر زور دیا جو دونوں ملکوں کے فائدے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ ہمارے تعلقات کی کئی جہتیں ہیں۔ افغانستان کے ساتھ مذاکرات ایک جاری عمل ہے۔ افغان مہاجرین کی وطن واپس سے متعلق ڈیڈلائن میں کوئی تبدیلی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی کے حوالے سے بھارت کے خلاف عالمی پلیٹ فارمز پر کوششیں کر رہے ہیں۔ پاکستان میں دہشت گردی میں بھارتی حکومت کے ملوث ہونے سے متعلق ڈوزئیر اقوام متحدہ میں جمع کروائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنماؤں کی رہائش گاہوں پر چھاپے مارنا قابل مذمت ہے۔
پاکستان صحافیوں کی جانب سے دورہ اسرائیل سے متعلق سوال پر ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ یہ ممکن نہیں کہ کوئی پاکستانی پاسپورٹ پر وہاں کا سفر کرے۔ البتہ ایسی صورت میں ممکن ہے کہ جب دوسرے ملک نے خود انتظامات کیے ہوں۔
ترجمان دفتر خارجہ کہا کہ پاکستان روس اور یوکرین کے درمیان محدود جنگ بندی معاہدے کو خوش آمدید کہتا ہے۔ شام میں پائیدار امن وہاں سیکیورٹی فورسز کو غیر مسلح کرنے سے نہیں آئے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان ترجمان دفتر خارجہ احتجاجی مظاہرین انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جانب
پڑھیں:
پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان 3 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
یو اے ای کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کے دورہ پاکستان کے موقع پر پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان 3 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات کا دور ہوا۔
یہ بھی پڑھیں متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان
ترجمان کے مطابق مذاکرات کے بعد دونوں رہنماؤں نے ثقافتی تعاون بارے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔ اس کے ساتھ دونوں ملکوں نے قونصلر اُمور سے متعلق مشترکہ کمیٹی بنانے کی مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط کیے۔
ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان متحدہ عرب امارت مشترکہ بزنس کونسل کے قیام سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کی تقریب میں بھی شرکت کی۔
ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق مذکورہ مفاہمتی یادداشتوں کا مقصد دونوں ملکوں کے عوام اور کاروبار میں تعلقات کو زیادہ مضبوط کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں پاکستانیوں کے لیے خوشخبری، متحدہ عرب امارات نے نئی ویزا پالیسی جاری کردی
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان پاکستان کا دورہ مکمل کرکے واپس روانہ ہوگئے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پاکستان دستخط متحدہ عرب امارات مفاہمتی یادداشتیں نائب وزیراعظم وزیر خارجہ وی نیوز یو اے ای