بارش برسانے والا نیا سسٹم داخل، تیز ہواؤں اور بارش کی پیشگوئی
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
پنجاب میں کئی ہفتوں سے جاری خشک موسم کے بعد بارش برسانے والا نیا سسٹم داخل ہو گیا ہے جس کے باعث مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں اور بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق اس سسٹم کے تحت آج گجرانوالہ، راولپنڈی اور سرگودھا ڈویژن میں بارش اور تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے، جو موسم کو خوشگوار بنانے میں مدد دے گی گزشتہ کچھ دنوں سے صوبے میں دن کے اوقات میں گرمی اور خشکی کا راج تھا جبکہ راتیں قدرے ٹھنڈی محسوس کی جا رہی تھیں تاہم نئے بارش کے سسٹم کے تحت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش ہونے سے درجہ حرارت میں کمی آئے گی اور شہریوں کو گرمی سے کچھ راحت ملے گی موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ کئی اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے لیکن کچھ علاقوں میں بادل بغیر برسے ہی گزر جائیں گے لاہور کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں بادلوں کا بسیرا تو رہے گا اور سورج کی آنکھ مچولی کا سلسلہ بھی جاری رہے گا، تاہم بارش کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں اس کے برعکس دیگر شہروں میں بارش سے درجہ حرارت میں کمی ہوگی اور موسم خوشگوار ہونے کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری تک جا سکتا ہے پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی درجہ حرارت میں معمولی کمی دیکھنے کو ملے گی جس سے کچھ ہفتوں سے جاری خشک موسم کا خاتمہ ہوگا
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کراچی ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہے، سمندری ہوائیں بحال ہونا شروع ہوگئیں، محکمہ موسمیات
کراچی اس وقت ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہے، تاہم شہر میں سمندری ہوائیں بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں درجہ حرارت میں آہستہ آہستہ کمی آ رہی ہے، درجہ حرارت 38.1 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 16فیصد ہے۔
محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ شہر میں سمندری ہوائیں 20 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔