کوسٹ گارڈز کی غیرقانونی ماہی گیری، اسمگلنگ کیخلاف کارروائیاں، 3 ٹرالر ضبط
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
پاکستان کوسٹ گارڈزنے غیرقانونی ماہی گیری اوراسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 3 ٹرالر ضبط کر لیے۔
ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق ٹرالنگ ماہی گیری کا ممنوع طریقہ ہے جو نہ صرف سمندری ماحولیات کو نقصان پہنچاتا ہے بلکہ ماہی گیروں کے روزگار کو بھی متاثر کرتا ہے۔ ٹرالنگ والی کشتیاں دیگر غیر قانو نی سر گرمیوں، ہتھیاروں اور منشیات کی اسمگلنگ میں بھی ملوث ہوتی ہیں۔
پاکستان کوسٹ گارڈز نے گزشتہ ہفتے سفینہ عبدالرحمن نامی فشگنگ ٹرالر کوغیر قانونی ٹرالنگ کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ علاوہ ازیں یکم جنوری سے25 مارچ 2025تک غیر قانونی ماہی گیری کے خلاف آ پریشن کے دوران 2 ٹرالر کو پہلے ہی ضبط کیا جا چکا ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان کوسٹ گارڈز کی بلوچستان میں کارروائی، 2.
5 ملین روپے مالیت کی غیر ملکی شراب برآمد
ترجمان کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز پختہ عزم کے ساتھ باور کراتی ہے کہ وہ کسی بھی قسم کے دباؤ میں آئے بغیر سمندری علاقے میں فرائض انجام دے گی اور ہر طرح کی اسمگلنگ اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کی کو شش کرتے ہوئے ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کر تی رہے گی۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاکستان کوسٹ گارڈز ماہی گیری
پڑھیں:
بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کا صارفین کو بلوں میں اربوں روپے کاریلیف دینے کافیصلہ
لاہور( این این آئی)لاہو رالیکٹرک سپلائی کمپنی سمیت دیگر ڈسکوز نے بجلی کے بلوں میں صارفین کو اربوں روپے کاریلیف دینے کافیصلہ کر لیا۔کمپنیوں نے مالی سال کی تیسر ی سہ ماہی کی مدمیں ریلیف دینے کی درخواستیں دائر کیں ،تقسیم کارکمپنیوں نے51ارب روپے کے ریلیف پرمبنی درخواستیں دائرکیں ۔نیپرا کی جانب سے 29اپریل کو درخواستوں پرسماعت کی جائے گی۔کمپنیوں نے کیپسٹی چارجز، ٹرانسمیشن چارجزکی بنیادپرصارفین کوریلیف دینے کافیصلہ کیا ہے ، مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں جنوری، فروری اورمارچ کی بنیادپرریلیف ملے گا۔