حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور واٹر سرچ کی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں اور گاڑی کو نہر سے نکالا جب کہ لاشوں کو نکال کر درگئی اسپتال منتقل کیا۔  اسلام ٹائمز۔ مالاکنڈ کے علاقے افغان مہاجر کیمپ میں کار نہر میں جا گری، حادثے میں خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور واٹر سرچ کی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں اور گاڑی کو نہر سے نکالا جب کہ لاشوں کو نکال کر درگئی اسپتال منتقل کیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مالاکنڈ میں حادثے کا شکار ہونے والی  گاڑی میں خواتین اور بچوں سمیت 5 افراد سوار تھے۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

عمرہ زائرین کی بس خوفناک حادثے کا شکار، 5 پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق،متعدد زخمی

سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس خوفناک حادثے کا شکار، 5 پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق ہوگئے۔ جس میں 3 خواتین اور 2 مرد زائرین شامل ہیں۔ سعودی عرب سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق عمرہ زائرین کی بس البدر سے مدینہ منورہ جاتے ہوئے ٹرالر سے ٹکرا کر حادثےکا شکار ہوئی۔ بس میں سوار 3 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق جب کہ متعدد عمرہ زائرین زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، زخمیوں میں خواتین، بچے اور بزرگ شامل ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق زائرین کا تعلق پاکستان سے ہے۔ ان میں سے دو خواتین کا تعلق ضلع بہاولنگر کے گاؤں 228 نائن آر سے جب کہ تیسری خاتون بہاولنگر کے نواحی گاؤں 201 مراد کی رہائشی تھیں۔ جاں بحق مرد حضرات میں ایک بزرگ نواحی گاؤں 39 تھری آر جب کہ دوسرے بزرگ کا تعلق ڈاہرنوالہ شہر سے بتایا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جامشورو: مسافر وین پہاڑی سے گر گئی، خواتین اور بچوں سمیت 16 افراد جاں بحق
  • ضلع جامشورو:مزدا گاڑی کا خوفناک حادثہ،خواتین، بچوں سمیت 14 افراد ہلاک
  • جامشورو: خوفناک ٹرئفک حادثہ میں 4 بچوں اور 6 خواتین سمیت 13 افراد جاں بحق
  • میرپور ماتھیلو، کورائی برادری کے گھروں پر مسلح افراد کا حملہ، 2 خواتین سمیت 4 افراد قتل
  • عمرہ زائرین کی بس خوفناک حادثے کا شکار، 5 پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق،متعدد زخمی
  • نئی دہلی میں رہائشی عمارت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد سمیت 11 شہری ہلاک
  • چشتیاں: زائرین کی بس حادثے کا شکار، خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق 9 زخمی
  • کراچی میں فائرنگ کے 8 واقعات، دو بچوں سمیت 9 افراد زخمی
  • کراچی، مختلف علاقوں میں فائرنگ کے 8 واقعات، دو بچوں سمیت 9 افراد زخمی
  • خیبر پختونخوا: بارش، ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق