نصیر آباد: صحبت پور میں گھر پر حملہ، 1 خاندان کے 7 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
بلوچستان کے علاقے نصیر آباد ڈویژن کے ضلع صحبت پور میں ایک گھر پر حملہ کیا گیا۔
پولیس کے مطابق صحبت پور میں فائرنگ اور گھر کو آگ لگائے جانے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق ہو گئے جن میں 1 خاتون اور 3 بچے بھی شامل ہیں۔
گوادر، دہشتگردوں کی فائرنگ سے 6 افراد جاں بحقفائرنگ کا واقعہ کلمت کے علاقے میں پیش آیا، جہاں دہشتگردوں نے گوادر سے کراچی جانے والوں پر فائرنگ کی۔
پولیس نے بتایا ہے کہ مذکورہ واقعہ زمین کے تنازع پر پیش آیا ہے اور اس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی تلاش بھی جاری ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
شام میں امریکی اور شامی فوجیوں کے مشترکہ گشت کے دوران فائرنگ، متعدد زخمی
شام کے قدیم شہر تدمر (پالمیرا) کے قریب امریکی اور شامی افواج کے مشترکہ گشت کے دوران فائرنگ کے واقعے میں متعدد فوجی زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: شامی ایئرپورٹ پر اسرائیلی میزائل حملہ، دو فوجی اہلکار ہلاک
شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق تدمر میں امریکی اور شامی افواج کی مشترکہ گشت کے دوران حملے میں شامی سیکیورٹی فورسز کے کم از کم 2 اہلکار اور 4 امریکی فوجی زخمی ہوئے۔
شامی خبررساں ایجنسی کے مطابق حملہ آور فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوگیا، تاہم اس کی شناخت یا حملے کے محرکات کے بارے میں کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی۔
یہ بھی پڑھیں: نیا بفر زون خطے کو خطرناک سمت میں دھکیل سکتا ہے، شامی صدر الشرع کا انتباہ
برطانیہ میں قائم مانیٹرنگ ادارے سیریئن آبزرویٹری برائے انسانی حقوق نے بھی شامی اور امریکی افواج پر ایسے ہی ایک حملے کی اطلاع دی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news امریکی فوج حملہ شام