دعا ہے آئی ایم ایف کا یہ پروگرام آخری ہو، وزیراعظم شہبازشریف
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اللہ سے دعا ہے کہ یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہوں کیونکہ قومیں آئی ایم ایف پروگرام سے ترقی نہیں کرتیں،آخری حد تک قرضوں سے نجات دلائوں گا، دعا ہے آئی ایم ایف کا پروگرام آخری ہو،قومیں آئی ایم ایف پروگرام سے اپنی معیشت کو مستحکم کرتی ہیں، الحمدللہ استحکام آچکا ہے۔
اسلام آباد میں پرائم منسٹر ڈیجیٹل یوتھ ہب کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج کا دن منفرد خوشی کا دن ہے، بطور وزیراعلیٰ پنجاب تعلیم، صحت اور نوجوانوں کیلئے ترجیحی اقدامات کئے، نوجوانوں کو آئی ٹی، اے آئی، ووکیشنل ٹریننگ دی جائے تو یہ ملک کا سرمایہ بنیں گے، پاکستان کی معیشت بہتر ہوئی ہے ، ہمارے قرضے 77سالوں میں بڑے ہیں ۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ا ئی ایم ایف
پڑھیں:
شہباز شریف کی تقاریر لکھنے والے ارشد محمود ملک کا تبادلہ وزیراعظم آفس کر دیا گیا
وزیراعظم شہباز شریف کے اسپیچ رائٹر ارشد محمود ملک کا تبادلہ وزیراعظم کے دفتر میں کر دیا گیا، اس سے قبل وہ پی ٹی وی میں گریڈ 18 میں تعینات تھے۔
رپورٹ کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ ارشد ملک 1992 سے صحافت کے شعبے سے وابستہ ہیں۔
گذشتہ 16 ماہ کی حکومت میں انہیں وزیراعظم شہباز شریف کے تقریر نویس کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔
فروری 2024 کے انتخابات کے بعد شہباز شریف کے دوسری بار وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر ارشد ملک کو دوبارہ تقریر نویس کی خدمات پر مامور کیا گیا۔
وہ ماضی میں وزارت خارجہ، وزیراعظم آفس سمیت کئی وزارتوں میں فرائض انجام دے چکے ہیں۔