مالاکنڈ؛ کار نہر میں جاگری، خواتین و بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
مالاکنڈ کے علاقے میں افغان مہاجر کیمپ میں کار نہر میں جا گری۔ حادثے میں خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور واٹر سرچ کی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں اور گاڑی کو نہر سے نکالا جب کہ لاشوں کو نکال کر درگئی اسپتال منتقل کیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق مالاکنڈ میں حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی میں خواتین اور بچوں سمیت 5 افراد سوار تھے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
راولپنڈی، مسافر گاڑی دریا میں گرگئی، 3 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں
فوٹو: اسکرین گریبراولپنڈی کے قریب کہوٹہ آزاد پتن روڈ پر مسافر گاڑی دریا میں گر گئی، ریسکیو اہلکاروں نے 3 افراد کی لاشیں نکال لی ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے بعد ریسکیو آپریشن جاری ہے، دریا سے مزید افراد کو نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق تیز رفتاری کے باعث گاڑی ڈرائیور کے کنٹرول سے نکل کر دریا میں گری۔