لاہور:

بارش برسانے والا نیا سسٹم پنجاب میں داخل ہوگیا، جس کے نتیجے میں کئی اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ کچھ ہفتوں سے جاری خشک موسم کے بعد بارش برسانے والا نیا سسٹم پنجاب میں داخل ہوا ہے، جس کے نتیجے میں صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔

پنجاب میں چند ہفتوں سے راتیں ٹھنڈی اور دن میں موسم گرم اور خشک دیکھا جا رہا تھا، جس کے بعد نیا بارش کا سسٹم صوبے میں داخل ہونے کے نتیجے میں آج گجرانوالہ، راولپنڈی اور سرگودھا ڈویژن کے اضلاع میں بارش اور تیز ہوا چلنے کی توقع ہے۔

موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ صوبے کے کئی اضلاع میں آج تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے، تاہم صوبائی دارالحکومت لاہور اور دیگر ڈویژنز میں بادل بغیر برسے ہی گزر جائیں گے۔

لاہور میں آج بادلوں چھائے رہنے کے ساتھ ساتھ وقفے وقفے سے سورج کی آنکھ مچولی کا سلسلہ بھی جاری رہے گا، تاہم محکمہ موسمیات نے شہر میں بارش کے امکانات کو رد کردیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والی بارش سے موسم خوشگوار ہوگا ، جس سے کچھ ہفتوں سے جاری خشک موسم کا سلسلہ ختم ہو جائے گا۔ آج لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 19 جب کہ زیادہ سے زیادہ 32 تک جانے کے امکانات ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بارش کا امکان اضلاع میں

پڑھیں:

آزاد کشمیر میں کل سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان


—فائل فوٹو 

آزاد کشمیر میں کل سے 15 دسمبر تک بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

اسٹیٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (ایس ڈی ایم اے) کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج رات سے خطے کو متاثر کرے گا، پہاڑی علاقوں میں سڑکیں بند اور پھسلن پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

ایس ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ دن کے اوقات میں درجۂ حرارت میں نمایاں کمی متوقع ہے، سیاحوں اور مسافر پہاڑی علاقوں میں سفر میں احتیاط کریں۔

اسٹیٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے تمام ضلعی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹیز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

ریسکیو 1122، فائر بریگیڈ اور دیگر ایمرجنسی سروسز کو بھی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری کا امکان،این ڈی ایم اے کی ایڈوائزری
  • ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی، این ڈی ایم اے کی ایڈوائزری جاری
  • محکمہ موسمیات کی بارش اور برف باری کی پیشِگوئی
  • محکمہ موسمیات کی مختلف علاقوں میں بارش برفباری کی پیشگوئی
  • راولپنڈی: نوجوانوں کیساتھ غیر انسانی سلوک کرنے والا ملزم بلال عباس پولیس مقابلے میں ہلاک
  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی
  • آزاد کشمیر میں کل سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان
  • پنجاب اور خیبرپختونخوا میں شدید دھند‘ موٹرویز ٹریفک کیلیے بند
  • سندھ، تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
  • ملک کے مختلف شہروں کی فضا آج بھی انتہائی آلودہ