اوپنر بلے باز حسن نواز نے ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
پاکستان ٹیم کے نوجوان اوپنر حسن نواز نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے 5ویں ٹی20 میچ میں صفر پر آؤٹ ہوکر ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔
گزشتہ روز ویلنگٹن میں کھیلے گئے ٹی20 میچ میں قومی ٹیم کے اوپنر حسن نواز نے ایک ہی ٹی20 سیریز میں تیسری بار صفر پر آؤٹ ہوکر ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
حسن نواز نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں 16 مارچ کو ڈیبیو کیا لیکن صفر پر پویلین لوٹے، بعد ازاں دوسرے ٹی20 میں بھی یہی نتیجہ رہا تاہم تیسرے میچ میں انہوں نے سینچری جڑ کر سب کو حیران کردیا۔
مزید پڑھیں: حسن نواز کی شاندار کارکردگی، ’بابر اعظم نے خود کو کمرے میں بند کرلیا‘
نوجوان اوپنر چوتھے ٹی20 میچ میں ایک رنز بنا کر پویلین لوٹے جبکہ آخری میچ میں صفر پر آؤٹ ہوئے، اس طرح وہ ایک سیریز میں بطور اوپنر 3 بار صفر پر آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔
ٹی20 سیریز میں پاکستانی اوپنرز کی جانب سے سب زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے والوں میں حسن نواز پہلے نمبر پر آ گئے ہیں وہ 3 بار صفر پر آؤٹ ہوئے۔
ٹی20 سیریز میں پاکستانی اوپنر کی جانب سے سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے والوں میں سر فہرست حسن نواز (5 اننگز) دوسرے نمبر پر شاہ زیب حسن (2 اننگز) تیسرے نمبر پر محمد حفیظ (3 اننگز) جبکہ چوتھے نمبر پر محمد رضوان (4 اننگز) شامل ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستانی اوپنرز ٹی20 سیریز حسن نواز محمد حفیظ محمد رضوان نیوزی لینڈ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستانی اوپنرز ٹی20 سیریز حسن نواز محمد حفیظ محمد رضوان نیوزی لینڈ حسن نواز نے ٹی20 سیریز میچ میں
پڑھیں:
کراچی میں تھانے بھی غیر محفوظ، شہری کی قیمتی 125 موٹر سائیکل چوری
کراچی:ضلع کورنگی کے الفلاح تھانے کے باہر سے شہری کی موٹر سائیکل چوری ہو گئی۔
شہرِ قائد میں موٹرسائیکلوں کی چوری اور چھیننے کی وارداتوں میں روز بروز اضافہ ہونے لگا۔ اب تو تھانے بھی محفوظ نہیں۔
ضلع کورنگی کے الفلاح تھانے میں ملاقات کے لیے آنے والا شہری اپنی قیمتی موٹر سائیکل سے محروم ہوگیا۔
پولیس افسر سے ملنے آئے شہری کی موٹر سائیکل تھانے کے گیٹ سے چوری ہوگئی۔ واردات سے پہلے چور نے ڈیوٹی افسر اور دیگر اہلکاروں سے رپورٹ کرانے کے بہانے سلام دعا بھی کی۔
ایس ایچ او الفلاح راؤ عمیر کے مطابق شاہ فیصل کالونی نمبر 2 کے رہائشی شہری شاہد پرویز کی موٹر سائیکل 20 اپریل کو چوری ہوئی تھی اور متاثرہ شہری نے اپنی ون ٹو فائیو موٹرسائیکل تھانے کے باہر نجی فارم ہاؤس کے گیٹ پر کھڑی کی تھی۔
پولیس نے متاثرہ شہری شاہد پرویز کی مدعیت میں مقدمہ الزام نمبر 25/202 بجرم دفعہ 381 اے تحت نامعلوم ملزم کے خلاف درج کرکے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کی تلاش شروع کردی۔