کیویز کے ہاتھوں 5 میچز کی ٹی20 انٹرنیشنل سیریز میں 1-4 سے شکست کے بعد اسکواڈ کے 8 کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف نے ون ڈے اسکواڈ کو جوائن کرلیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ٹی20 کپتان سلمان آغا، حارث روف، خوشدل شاہ، عرفان خان نیازی، ابرار احمد، سفیان مقیم، محمد علی اور عثمان خان نے ون ڈے سکواڈ کو جوائن کیا ہے۔

اسی طرح سیریز میں بدترین فارم کے شکار شاہین شاہ آفریدی اور نائب کپتان شاداب خان سمیت 6 کرکٹر نیوزی لینڈ سے براستہ دبئی وطن واپس پہنچیں گے۔

مزید پڑھیں: آخری ٹی20؛ کیویز نے پاکستان کی بیٹنگ اور بالنگ کے پرخچے اڑادیے، سیریز 1-4 سے جیت لی

اِن کھلاڑیوں میں عمیر بن یوسف، حسن نواز،  محمد حارث ، عباس آفریدی ، عبدالصمد اور جہانداد خان شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: سیریز میں 3 بار صفر پر آؤٹ ہوکر حسن نواز نے ریکارڈ بناڈالا

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر انہیں ون ڈے اسکواڈ کا بھی حصہ بنایا گیا ہے جبکہ عثمان خان کو موقع دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان ٹیم ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ میں 10ویں کم ترین ٹوٹل پر آؤٹ

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کا پہلا معرکہ 29 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

صدر کے علاقے میں جگہ جگہ غیر قانونی پارکنگ ‘تجاوزات کی بھرمار اورٹریفک پولیس کی غفلت کی وجہ سے صدر میں بدترین ٹریفک جام ہے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار

متعلقہ مضامین

  • پرو ہاکی لیگ: نیدرلینڈز نے پاکستان کو 3-7 سے شکست دے دی
  • صدر کے علاقے میں جگہ جگہ غیر قانونی پارکنگ ‘تجاوزات کی بھرمار اورٹریفک پولیس کی غفلت کی وجہ سے صدر میں بدترین ٹریفک جام ہے
  • پاکستان ویمنز انڈر 19 نے بنگلہ دیش کے خلاف سیریز جیت لی، فیصلہ کن میچ میں 6 وکٹوں سے کامیابی
  • تاریخ میں پہلی بار پاکستانی خواتین فٹبال ٹیم براہ راست فیفا کے کسی ایونٹ میں شرکت کریگی
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ،قبل فل ممبر ٹیموں کی تیاریاں حتمی مرحلے میں داخل
  • دوسرا ٹی ٹوئنٹی: بھارت کو جنوبی افریقا کے ہاتھوں شرمناک شکست کا سامنا
  • دوسرا ٹی ٹوئنٹی: بھارت کو جنوبی افریقا کے ہاتھوں شرمناک شکست
  • آئی سی سی کی دھوکہ دہی! ٹی20 ورلڈ کپ کے ٹکٹ پوسٹر سے پاکستانی کرکٹر کی تصویر غائب، بھارتی اثر و رسوخ بے نقاب
  • پاکستان ویمن فٹبال ٹیم پہلی بار فیفا سیریز میں شامل
  • بندوقوں والے نہتے خواتین سے ڈر رہے ہیں، سابق سینیٹر مشتاق