محسن نقوی کی کلمت میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 6 مسافروں کی ہلاکت پر سخت مذمت
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
اسلام آباد:
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کلمت میں بس سے اتار کر مسافروں پر فائرنگ کے افسوسناک واقعہ کی شدید مذمت کی ہے، جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔
وزیر داخلہ نے واقعہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ دہشتگردوں نے بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بے گناہ افراد کو ناحق قتل کرنا انسانیت سوز جرم ہے اور شناخت کر کے مسافروں کو نشانہ بنانا بربریت اور درندگی کی مثال ہے۔
مزید پڑھیں: سانحہ جعفر ایکسپریس؛ ریلوے پولیس کا شہید اہلکار بہترین کمانڈوز میں شمار ہوتا تھا
وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور ان کے دکھ درد میں شریک ہیں۔
محسن نقوی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں ہماری قوم کے دہشتگردی کے خلاف پختہ عزم کو کمزور نہیں کر سکتیں۔
وزیر داخلہ نے واقعے کی مکمل تحقیقات کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ حکومت اس طرح کی دہشتگردی کو ہر قیمت پر روکنے کے لیے تمام اقدامات کرے گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: وزیر داخلہ محسن نقوی کہا کہ
پڑھیں:
اقوام متحدہ کے امن مشنز کیلئے پاکستان کے بھرپور تعاون پرمحسن نقوی کا شکریہ ادا کرتا ہوں؛ جین پیر لاکروا
سٹی 42 : اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے امن مشنز جنرل جین پیر لاکروا نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے امن مشنز کے لئے پاکستان کے بھرپور تعاون پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
جنرل جین پیر لاکروا نے یواین پولیس جسکی قیادت پاکستانی پولیس افسر فیصل شاہکار کر رہے ہیں، کے حوالے سے بھی تعاون پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی کے ساتھ امن مشنز میں اہم پولیسنگ سرگرمیوں کے دوران خطرات سے نمٹنے کے لیے درکار جدید ٹیکنالوجی کے حصول پر بھی تبادلہ خیال ہوا ۔
اماراتی نائب وزیر اعظم شیخ عبداللہ بن زاید النہیان اسلام آباد پہنچ گئے