لاہور:

گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایازخان کا کہنا ہے کہ حکومت کی پرفارمنس سے یقین کریں آئی ایم ایف حیران ہے اور ہم ساتھ پریشان بھی ہیں، ہم صرف حیران نہیں ہیں، اتنی اچھی پرفارمنس ہو گئی ہے، اس سے زیادہ ہمیں اور کیا چاہیے کہ قسط لے دی اور مبارک دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سب سے بڑا نقطہ جو نہیں سمجھ آ رہا کہ معیشت، باقی تو چیزیں ہماری ہیں ہی گڑبڑ،تجزیہ کار فیصل حسین نے کہا کہ مسئلہ یہ ہے کہ یہ جو کہہ رہے ہیں کہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہے، اگر ہم اسی طرح آئی ایم ایف کی شرائط مانتے رہے تو پتہ نہیں کہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہو یا نہ ہو ہمارا اور آپ کا آخری پروگرام جلدی ہو جائے گا، جو غریب لوگ ہیں وہ جلد ی نمٹ جائیں گے، ملک کے اندر ہر معاملے میں طبقاتی تفریق ہے۔ 

تجزیہ کار نوید حسین نے کہا کہ یہ کہنا کہ آئی ایم ایف کے پروگرام سے پاکستان لانگ ٹرم اکنامک اسٹیبیلیٹی اچیو کر لے گا تو میرے خیال میں ہمارے جو ماضی کے تجربات ہیں، ماضی کو دیکھتے ہوئے مجھے نہیں لگتا کہ ایسا کچھ ہو گا، پاکستان آئی ایم ایف کا موسٹ لوئل کسٹمر مانا جاتا ہے۔ 

تجزیہ کار عامر الیاس رانا نے کہا کہ بات سمپل سی ہے کہ جب ہم نے سات ارب ڈالر کا یہ قرضہ لیا تھا جس میں سے 1.

3ایک ارب ڈالر کی پہلی قسط ہمیں ملی اور دوسری کا ریویو ہو کر آج اس کی اسٹاف لیول کی آگئی ہے، ابھی تو آئی ایم ایف بورڈ نے بیٹھنا ہے، اب کلائمنٹ چینج پر ہمیں ایک ارب ڈالر ملنے جا رہے ہیں تو مجموعی طور پر ہماری جو اکنامک پوزیشن ہے اس میں استحکام تو آئے گا۔

تجزیہ کار محمد الیاس نے کہا کہ آئی ایم ایف سے انھوں نے قرضہ تو لینا ہے ابھی بھی نعرہ لگائیں گے کہ کشکول توڑ دیں گے، آئی ایم ایف خود کہہ رہا ہے کہ گروتھ اوریئنٹڈ میکانزم ایسا بنایا جائے کہ گروتھ بھی ساتھ میں ہو، گروتھ ہو گی تب آپ کی جی ڈی پی کی گروتھ بھی بڑھے گی اور اپنے پاؤں پر کھڑا ہوں گے ورنہ اسی طرح تو قرضوں پر رہیں گے کہ قرضے لیتے رہیں گے، عوام پر قرضہ چڑھتا رہے گا۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کہ ا ئی ایم ایف تجزیہ کار نے کہا کہ

پڑھیں:

غنی علی نے وزن کس طرح کم کیا؟ مداح حیران رہ گئے

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ غنیٰ علی نے حالیہ دنوں میں اپنے وزن میں نمایاں کمی کر کے مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔

غنیٰ علی اپنی شاندار اداکاری کے باعث کافی مقبول ہیں ان دنوں وہ مقبول ڈرامہ سیریل نقاب میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں، جہاں ان کے ہمراہ ہمایوں اشرف اور علی انصاری بھی کام کر رہے ہیں۔

غنیٰ علی اپنی نجی زندگی، جسمانی تبدیلیوں اور انٹرویوز کے باعث میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی رہتی ہیں۔ حالیہ دنوں میں ان کی نئی تصاویر دیکھ کر مداح اس بات پر حیران ہیں کہ انہوں نے دو بچوں کی پیدائش کے بعد اتنی جلدی فٹنس کیسے بحال کر لی۔

مداح نہ صرف ان کی نئی دلکش شخصیت کی تعریف کر رہے ہیں بلکہ کئی صارفین ان سے وزن کم کرنے کا طریقہ بھی پوچھ رہے ہیں۔ غنیٰ علی نے انکشاف کیا کہ انہوں نے کریش ڈائیٹ کا استعمال کیا، تاہم وہ اس طریقہ کار کو صحت کے لیے مضر قرار دیتے ہوئے دوسروں کو ایسا نہ کرنے کا مشورہ دیتی ہیں۔

ایک انسٹاگرام صارف کے سوال کے جواب میں غنیٰ علی نے یہ بھی کہا کہ اگر بہتر نتائج درکار ہوں تو رات کا کھانا چھوڑ دینا وزن کم کرنے کیلئے ایک مؤثر قدم ہو سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ٹاس کے دوران شادی کا سوال؛ شبمن گِل پریشان! ویڈیو وائرل
  • کراچی: سٹی کورٹ میں وکلاء کی ہڑتال، سائلین پریشان
  • فلم ’سکندر‘ کے سینسر کیے گئے سین کی ویڈیو وائرل؛ مداح حیران، فلم ناقدین پریشان
  • وفاقی حکومت نے پاکستان کے نوجوانوں کی سماجی و معاشی خودمختاری کے لیے درجنوں پروگرامز شروع کیے ہیں،چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود
  • غنیٰ علی نے وزن کس طرح کم کیا؟ مداح حیران رہ گئے
  • پی ایس ایل جیسی پرفارمنس انٹرنیشنل میں نہیں کر پا رہا: شاداب خان
  • غنی علی نے وزن کس طرح کم کیا؟ مداح حیران رہ گئے
  • پی ٹی آئی حکومت میں 6 ارب 23 کروڑ کہاں گئے؟ محکمہ صحت کا حیران کن انکشاف
  • پی سی بی کی طرف سے ہیڈکوچ اور ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس کے لیے اشتہار جاری
  • ایران کا جوہری پروگرام(3)