جماعت اسلامی کا 14اپریل کو اسلام آباد میں آل پارٹیز کانفرنس، 20 اپریل کو پشاور میں امن مارچ کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں مسنگ پرسنز کا ایشو ہے، ترقیاتی کام نہیں ہو رہے، نوجوانوں کو روزگار ملنا چاہیے، صوبے کے عوام کی محرومیوں کو دور کرنا ہو گا، بلوچستان پر ہونے والی اے پی سی میں تمام سٹیک ہولڈرز کو مدعو کریں گے، حکومتی اور اپوزیشن پارٹیوں کو بلا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پختونوں اور بلوچوں کو اعتماد میں لیے بغیر خیبر پختونخوا، بلوچستان میں امن قائم نہیں ہوگا۔ خطے میں امن کی کنجی پاک افغان تعلقات کی بحالی ہے، دونوں ممالک دہشت گردی کی روک تھام کے لیے اشتراک عمل قائم کریں۔ ریاست عوام کا نام ہے، ان کی مرضی کے خلاف حکمران مسلط کیے جائیں گے تو عوام اور اداروں میں اعتماد کا بحران پیدا ہوگا، غیرملکی طاقتوں کو مداخلت کا موقع ملے گا، اسٹیبلشمنٹ لوگوں کو مسلط کرنے کے عمل سے دور ہوجائے، ادارے آئینی حدود میں کام کریں۔ حکمرانوں کی امریکا نوازی نے پاکستان کو آگ میں دھکیلا، 2001 سے قبل قبائلی خطے میں مکمل امن تھا، کے پی میں رمضان کے پہلے 15دنوں میں دہشت گردی کے 70 واقعات ہوئے، سو افراد کی جان گئی۔ جماعت اسلامی بلوچستان پر 14 اپریل کو اسلام آباد میں آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کرے گی، 20 اپریل کو پشاور میں امن مارچ ہوگا۔ عید کے بعد بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے ملک گیر احتجاجی تحریک برپا کریں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ نائب امیر جماعت اسلامی و امیر کے پی جنوبی پروفیسر ابراہیم، نائب امیر جماعت اسلامی میاں اسلم، ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید فراست شاہ، امیر کے پی شمالی عنایت اللہ خان، امیر کے پی وسطی عبدالواسع و دیگر قائدین بھی ان کے ہمراہ تھے۔امیر جماعت نے کہا کہ افغانستان کی زمین پاکستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونی چاہیے، اسلام آباد افغانستان کے ساتھ اعتماد سازی کو فروغ دے، طورخم بارڈر کا کھل جانا اور بات چیت کا آغاز نیک شگون ہے، دونوں ممالک امن اور آئندہ نسلوں کے مستقبل کی خاطر بامعنی مذاکرات کریں۔ پاکستان میں قیام امن کے لیے پالیسی سازی کا فقدان ہے۔
بلوچستان میں مسنگ پرسنز کا ایشو ہے، ترقیاتی کام نہیں ہو رہے، نوجوانوں کو روزگار ملنا چاہیے، صوبے کے عوام کی محرومیوں کو دور کرناہو گا، بلوچستان پر ہونے والی اے پی سی میں تمام سٹیک ہولڈرز کو مدعو کریں گے، حکومتی اور اپوزیشن پارٹیوں کو بلا رہے ہیں۔ جماعت اسلامی ملک میں امن کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی، ہم یہ سمجھتے ہیں کہ پاکستان مزید کسی سانحے کا متحمل نہیں ہو سکتا، خطے کو بیرونی طاقتوں کی اجارہ داری اور اپنی امریکی غلاموں سے آزاد کرانا ہوگا، کے پی کے عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ پشاور امن مارچ میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں، تمام مکتبہء فکر کے افراد کو مدعو کیا جائے گا، لاکھوں افراد مارچ میں شرکت کریں گے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اسلام آباد میں جماعت اسلامی نہیں ہو کریں گے کے لیے
پڑھیں:
جماعت اسلامی کے زیراہتمام غزہ مارچ، اسلام آباد میں کون سی سڑکیں ٹریفک کے لیے کھلی ہیں؟
جماعت اسلامی نے آج اسلام آباد میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے مارچ کی کال دے رکھی ہے، اور وفاقی دارالحکومت و گردونواح سے عوام زیروپوائنٹ پہنچنا شروع ہوگئے۔ انتظامیہ نے اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے ہیں اور ریڈزون کو مکمل سیل کردیا ہے۔
اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق لا اینڈ آرڈر کے پیش نظر ریڈ زون کے داخلی و خارجی راستے جن میں سرینہ، نادرا، میریٹ اور ایکسپریس چوک تا حکم ثانی عارضی طور پر بند ہوں گے۔ سیکریٹ یا ریڈ زون جانے واے شہری مارگلہ روڈ استعمال کریں۔
یہ بھی پڑھیں وفاقی دارالحکومت میں ’یکجہتی فلسطین مارچ‘، سیکیورٹی ہائی الرٹ، ریڈ زون جانیوالے راستے سیل کردیے گئے
ترجمان اسلام آباد ٹریفک پولیس نے بتایا کہ راول ڈیم چوک سے بجانب فیض اباد اور راولپنڈی جانے والے شہری براستہ کشمیر چوک سری نگر ہائی وے نائنتھ ایوینیو ڈبل روڈ استعمال کریں۔
ترجمان نے بتایا کہ کرال سے براستہ ایکسپریس بجانب راولپنڈی جانے والے شہری کورال سے پرانا ایئرپورٹ روڈ راول ڈیم روڈ استعمال کریں، اور نائنتھ ایوینیو ڈبل روڈ کا استعمال کریں، جبکہ زیرو پوائنٹ سے فیض آباد آنے جانے کے لیے بند ہے۔
ترجمان کے مطابق براستہ فیصل ایونیو راولپنڈی مری روڈ اور کرال جانے کے لیے سری نگر ہائی وے استعمال کرتے ہوئے نائنتھ نیو ڈبل روڈ، راول روڈ پرانا ایئرپورٹ کرال چوک یہ آنے جانے کے لیے استعمال کریں۔
انہوں نے کہاکہ مری سے اسلام آباد آنے جانے والے شہری فیض آباد سے براستہ راول ڈیم چوک سے فیض آباد سے بائیں مڑ کے کرال چوک، کرال چوک سے پرانا ایئرپورٹ راول روڈ راولپنڈی مری روڈ، ڈبل روڈ استعمال کریں۔
ترجمان کے مطابق نیو ایئرپورٹ سے مری، بہارہ کہو جانے والے شہری پشاور صدر روڈ استعمال کر سکتے ہیں، جبکہ کشمیر ہائی وے سے نائنتھ ایونیو ڈبل روڈ، راول روڈ سے پرانے ایئرپورٹ اوپر سے لہتراڑ روڈ، پارک روڈ، راول ڈیم کشمیر چوک سے مری بہارہ کہو یہ والا روڈ استعمال کریں۔ اسلام اباد سے براستہ فیصل ایونیو راولپنڈی جانے والے نائنتھ ایونیو ڈبل روڈ استعمال کریں۔
ترجمان ٹریفک پولیس نے بتایا کہ مظفرگڑھ نہاری سے آئی اینڈ ٹی سینٹر سے ایمبیسڈر ہوٹل سیونتھ ایونیو یا جی سکس استعمال کریں۔ جبکہ جی پی او چوک سے سیونتھ ایونیو یا فضل حق روڈ جناح ایوینیو استعمال کریں۔
یہ بھی پڑھیں فلسطینیوں کی حمایت جرم قرار، امریکا نے غیر ملکی طلبہ کے ویزے منسوخ کر دیے
ترجمان نے کہاکہ اسلام آباد ٹریفک پولیس آپ کی رہنمائی کے لیے مصروف عمل ہے، ٹریفک پولیس کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم اور ITP ریڈیو FM-92.4 شہریوں کو بروقت ٹریفک روٹ سے متعلق آگاہی کے لیے موجود ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسلام اباد جماعت اسلامی زیروپوائنٹ سیکیورٹی انتظامات غزہ مارچ وی نیوز