اسلام آ باد:

دیامر-بھاشا ڈیم کے متاثرین کے احتجاج کے بعد ہونے والے اجلاس میں حکام نے بتایا کہ زمین اور گھروں کے معاوضوں کی مد میں 151 ارب روپے ادا کردیے گئے ہیں اور دیگر معاہدوں پر عمل درآمد ہوگا۔

اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان اور سیفران امیر مقام کی زیر صدارت دیامر-بھاشا ڈیم کے متاثرین کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں وفاقی وزیر برائے آبی وسائل معین وٹو، چیئرمین واپڈا، سیکریٹری وزارت امور کشمیر گلگت بلتستان اور سیفران، چیف سیکریٹری گلگت بلتستان، پی این ڈی فنانس اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں دیامر-بھاشا ڈیم کے متاثرین کے مطالبات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ ابھی تک زمین اور گھروں کے معاوضے کی مد میں 151 ارب روپے دیے جا چکے ہیں۔

وفاقی وزیر اور خصوصی کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ اگرچہ 151 ارب روپے کے معاوضے دیے جا چکے ہیں مگر بقایہ 2010 اور 2015 میں ہونے والے معاہدوں پر عمل ہوگا جو واپڈا گلگت بلتستان حکومت اور متاثرین کے درمیان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ متاثرین کے جو جائز تحفظات ہیں انہیں ہر قیمت پر دور کی جائے گی، چلاس میں کیڈٹ کالج، اسکولوں اور صحت بھی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا کہ حکومتی کمیٹی متاثرین کی کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کر دینا چاہیے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: دیامر بھاشا ڈیم کے متاثرین کے گلگت بلتستان وفاقی وزیر

پڑھیں:

کشمیر، گلگت بلتستان میں بارش، کراچی ہیٹ ویو کی لپیٹ میں

بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر آج تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔

کراچی 23 اپریل تک ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہے گا، گزشتہ روز شہر قائد کا درجہ حرارت 39 اور شدت 47 جیسی محسوس کی گئی۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ محسوس کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • ویزر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کراچی میں جی بی کے باشندوں کے ساتھ ناخوشگوار واقعے کا نوٹس لے لیا
  • آغا راحت نے پورے گلگت بلتستان کے عوام کی ترجمانی کی ہے، عطاء اللہ
  • بالائی خیبر پختونخوا،کشمیر،گلگت بلتستان میں آج بارش کا امکان
  • آج بروز پیر بالائی خیبر پختونخوا،کشمیر،گلگت بلتستان میں آج بارش کا امکان
  • کشمیر، گلگت بلتستان میں بارش، کراچی ہیٹ ویو کی لپیٹ میں
  • وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی کل گلگت بلتستان کا دورہ کرینگے
  • وزیر اعلیٰ کے مشیر کا بیان خطے کے سیاسی و سماجی ماحول پر ایک سنگین سوال ہے، شیعہ علماء کونسل گلگت
  • ایم کیوایم کا گلگت بلتستان انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ
  • پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
  • کسان خوشحال ہوگا تو ملک ترقی کرے گا: ہمایوں اختر خان