ورلڈ کرکٹرز ایسوسی ایشن  (ڈبلیو سی اے) نے کرکٹ  کے موجودہ اسٹرکچر میں تبدیلی کے لیے تجاویز دے دی ہیں۔

ورلڈ کرکٹرز ایسوسی ایشن نے 64 کرکٹرز اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے رپورٹ تیار کی ہے جس میں کرکٹ کے موجودہ اسٹریکچر اور گورننگ میں تبدیلی کی تجاویز دی گئی ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موجودہ سائیکل کے اختتام پر کرکٹ کا نیا اور واضح کیلنڈر تشکیل دیا جائے، انٹرنیشنل کرکٹ اور لیگ میچز کے لیے طے ونڈوز رکھی جائیں۔

ڈبلیو اے سی نے تجویز دی ہے کہ  انٹرنیشنل کرکٹ کے لیے ہر سال 21، 21 روز کی 4 ونڈوز رکھی جائیں، باقی کیلنڈر کو فری ونڈو قرار دے کر اس میں ڈومیسٹک لیگ کی اجازت دی جائے.

عالمی کرکٹرز  کی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ عالمی کرکٹ تیزی سے کلب بمقابلہ کلب کے فارمیٹ کی طرف جا رہی ہے لہٰذا فرنچائز کرکٹ  بڑھتے رجحان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی اہمیت کو برقرار رکھیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پلیئرز کو فرنچائز سے معاہدہ کرنے کے لیے ہوم بورڈ کی این او سی کی شرط ختم کی جائے، فرنچائز ٹیمیں انٹرنیشنل ونڈو میں پلیئرز کو نیشنل ڈیوٹی کے لیے ریلیز کرنے کی پابند ہوں گی۔

یہ  بھی تجویز دی گئی ہے کہ دو طرفہ سیریز کے میچز کو بامقصد رکھنے کے لیے ہر فارمیٹ میں ڈویژن کی بنیاد پر مقابلے کیے جائیں۔

ڈبلیو سی اے کے مطابق ٹیسٹ کرکٹ کے 2 سالہ سائیکل میں 12 ٹیمیں 2 ڈویژن میں مقابلہ کریں، ڈویژن ون میں 8 اور ٹو میں 4 ٹیمیں ہوں.

تجاویز میں کہا گیا ہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے لیے 4 ٹیموں کے درمیان مقابلے ہوں جبکہ ہر ٹیم اپنے ڈویژن میں موجود دوسری ٹیم سے اس فارمیٹ کا کم از کم ایک میچ کھیلنے کی پابند ہو۔

ڈبلیو سی اے نے تجاویز دی ہیں کہ موجودہ اسٹرکچر میں ٹیموں کے درمیان مقابلوں کا کوئی بیلنس موجود نہیں، آئی سی سی کی آمدن کی تقسیم کو شفاف بنایا جائے، چھوٹی ٹیموں کی مدد کے لیے سینٹرل پول رکھا جائے اور انٹرنیشنل کرکٹ خودمختار اور آزاد اسپورٹس باڈی کے طور پر ری اسٹریکچر کی جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: انٹرنیشنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے لیے

پڑھیں:

ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ: کیا قومی ٹیم اپنے میچز کھیلنے کے لیے بھارت جائےگی؟

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے واضح کیا ہے کہ قومی ویمنز کرکٹ ٹیم اپنے میچز کھیلنے کے لیے بھارت نہیں جائےگی، ہمارا بی سی سی آئی کے ساتھ جو معاہدہ ہے وہ قائم رہےگا۔

یہ بھی پڑھیں ویمنز پی ایس ایل سمیت اہم اعلانات، محسن نقوی لڑکیوں کی کارکردگی پر خوشی سے سرشار

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان کے میچز کہاں پر ہوں گے یہ فیصلہ بھارت نے کرنا ہے، کوئی بھی میدان ہو ہماری ٹیم میچز کھیلنے وہاں جائے گی لیکن بھارت نہیں جائے گی۔

واضح رہے کہ ویمنز کرکٹ ٹیم نے بھارت میں شیڈول آئی سی سی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے، قومی ٹیم ورلڈ کپ کوالیفائر میں ناقابل شکست رہی، اور آخری میچ میں بنگلہ دیش کو شکست دی۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہاکہ آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے پر ویمنز کرکٹ ٹیم کو انعام سے نوازا جائےگا، یہ ان کا حق ہے، ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، لیکن ٹیم کو متحد ہوکر کھیلنا چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ جب ٹیم مل کر کھیلے تو نتیجہ ضرور نکلتا ہے، لڑکیوں کو کارکردگی پر انعام سے نوازا جائےگا۔ یہ فتوحات ایک دن کا نتیجہ نہیں اس کے پیچھے محنت ہے، چھوٹی چھوٹی تبدیلیاں کیں جس کا نتیجہ آپ کے سامنے ہے، ہماری مینز ٹیم انڈر 19 اور پاکستان شاہینز بھی فتوحات کے ٹریک پر آئے گی۔

انہوں نے کہاکہ قومی مینز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کا فیصلہ کچھ روز میں ہو جائے گا، ہم ویمنز کرکٹ کے پی ایس ایل کا پلان بھی کررہے ہیں۔ ویمنز کرکٹ ٹیم کے لیے بھی پاور ہٹنگ کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان اور بنگلہ دیش نے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا

صحافی نے سوال کیاکہ محمد رضوان آج کل اتنے غصے میں کیوں ہیں؟ جس کے جواب میں چیئرمین پی سی بی نے کہاکہ میں اس پر کچھ نہیں کہوں گا، جو بھی کارکردگی دکھائے گا اس کے لیے خوشخبری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews بھارت میزبان بی سی سی آئی پی سی بی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی ہائبرڈ ماڈل وی نیوز ویمنز کرکٹ ٹیم ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ

متعلقہ مضامین

  • آئی پی ایل؛ بنگال ایسوسی ایشن معروف کمنٹیٹرز کی تنقید پر پھٹ پڑی، بڑا مطالبہ کرڈالا
  • سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نرخ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
  • سونے کا عالمی اور مقامی بھاؤ بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
  • آٹے کے بعد گھی کی قیمت میں بھی بڑی کمی
  • آٹے کے بعد گھی کی قیمت میں بھی بڑی کمی، چکن بدستور مہنگی
  • آٹے کے بعد گھی کی قیمت میں بھی بڑی کمی
  • ورلڈ کپ کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم بھارت نہیں جائے گی: محسن نقوی
  • ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ: کیا قومی ٹیم اپنے میچز کھیلنے کے لیے بھارت جائےگی؟
  • ویمنز پی ایس ایل سمیت اہم اعلانات، محسن نقوی لڑکیوں کی کارکردگی پر خوشی سے سرشار
  • جنس تبدیلی؛ اب کرکٹ میں تمہارے لیے کوئی جگہ نہیں، والد کے الفاظ تھے