میئر کراچی والوں کا دل نہ دکھائیں ورنہ اللّٰہ کے عذاب سے نہیں بچ سکیں گے، گورنر سندھ
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ وہ بہت کچھ بول سکتے ہیں، لیکن خاموش ہیں، میئر ان کا مذاق اڑالیں، وہ انہیں معاف کرتے ہیں۔ بس کراچی والوں کا دل نہیں دکھائیں، ورنہ اللّٰہ کے عذاب سے نہیں بچ سکیں گے۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے بیان پر ردعمل میں گورنر نے کہا کہ سندھ میں اگر روڈ بنوانی ہوں، دیگر کام کروانے ہوں تو انہیں اختیار دیا جائے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ اڈیالہ کاقیدی جو کر رہا ہے اسے معلوم ہونا چاہیے کہ اس سے ملک کا نقصان ہورہا ہے۔
خیال رہے کہ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے گزشتہ روز گورنر کامران ٹیسوری پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ شترمرغ کی کڑھائی کھلانے، آئی فون بانٹنے اور کھوکھلے وعدے کرنے سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔
مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ گورنر کراچی کی بہتری چاہتے ہیں تو اپنی جماعت کی جانب سے کی گئی چائنا کٹنگ کی زمینیں واپس دلوائیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: گورنر سندھ
پڑھیں:
جے یو آئی نے دریائے سندھ پر نئے کینالوں کیخلاف سینیٹ میں قرارداد جمع کرادی
ویب ڈیسک : جمعیت علماءاسلام نے دریائے سندھ پر نئے کینالوں کے خلاف سینیٹ میں قرارداد جمع کرادی۔
سینیٹر کامران مرتضیٰ نے جے یو آئی سندھ کی درخواست پر سینیٹ میں تحریک جمع کرائی۔
سینیٹ میں جے یو آئی کی جمع کرائی گئی قرارداد کے مطابق سندھ کے عوام کے تحفظات کا فوری ازالہ کیا جائے۔ جے یو آئی پاکستان نے مطالبہ کیا کہ دریائے سندھ پر غیرقانونی کینالوں کی تعمیر بند کی جائے، سندھ کی تقسیم پر خاموش نہیں رہیں گے۔
اسحاق ڈار کی افغان حکام سے اہم ملاقاتیں، مشترکہ امن و ترقی کا عہد
سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ دریائے سندھ کا پانی چھیننے کی ہر سازش کا پارلیمان میں محاسبہ کریں گے، وفاقی حکومت سندھ دشمن منصوبوں پر وضاحت دے۔