یو اے ای کے وفدکی آرمی چیف سے ملاقات، والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
ویب ڈیسک :یو اے ای کے وفدکی آرمی چیف سے ملاقات ہوئی ، والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے وفد نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی اور ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور ان کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی ہدایت پر اعلیٰ سطح وفد پاکستان پہنچا۔ وفد نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی اور آرمی چیف سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔
اہم ملک نے پاکستانی طلبہ کیلئے مفت تعلیم کےدروازے کھول دیے
یو اے ای کے وفد کی قیادت شیخ نہیان بن مبارک النہیان نےکی، وفد میں یو اے ای کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران شیخ نہیان نے آرمی چیف سے شیخ محمد بن زاید النہیان کی جانب سے اظہار افسوس کیا۔
یو اے ای کے وفد نے آرمی چیف کی والدہ کے بلند درجات کے لیے دعا بھی کی۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: والدہ کے انتقال پر سے ملاقات آرمی چیف چیف سے
پڑھیں:
صدر، وزیر اعظم کا پوپ کے انتقال پر اظہار افسوس
صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے پوپ فرانسس کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے آنجہانی پوپ کی بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
صدر زرداری نے کہا کہ پوپ فرانسس امن اور انصاف کی ایک توانا آواز تھے۔
کیتھولک مسیحی برادری کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس خورجے ماریو برگولیو 88 سال کی عمر میں چل بسے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پوپ فرانسس کا طرزِ عمل تمام مذاہب کے پیروکاروں کے لیے مشعلِ راہ رہا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پوپ فرانسس کے انتقال سے دنیا ایک مخلص اور امن کے داعی سے محروم ہوگئی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا پوپ کے انتقال پر کرسچن کمیونٹی سے اظہار ہمدردی و تعزیت، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بھی دنیا بھر کے مسیحیوں سے اظہار تعزیت کیا۔