معاذ صفدر کا تنازعات میں گھرے یوٹیوبر رجب بٹ کو اہم مشورہ
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
پاکستانی یوٹیوبر معاذ صفدر نے تنازعات میں گھرے رجب بٹ کو مشورہ دے دیا۔
معاذ صفدر گزشتہ کئی ماہ سے مختلف پریشانیوں میں گھرے ہوئے ہیں اپنے ساتھی رجب بٹ کو اہم مشورہ دے دیا۔
حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے معاذ صفدر نے کہا کہ رجب بٹ بہت محنتی ہے اور اُس کو مقام بھی اسی وجہ سے ملا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے اس مقام تک پہنچنے کیلیے رجب بٹ نے بہت زیادہ محنت کی، مگر اب انہیں احساس ہونا چاہیے کہ ان کی رسائی بہت زیادہ لوگوں تک ہوچکی ہے لہذا انہیں احتیاط سے کام لینا چاہیے اور یہاں سے صرف واپسی کا ہی راستہ ہے کیونکہ اس سے زیادہ ترقی ممکن نہیں ہے۔
معاذ صفدر نے کہا کہ رجب بٹ چونکہ بہت مشہور ہوچکے ہیں تو انہیں کانٹینٹ بناتے وقت بہت زیادہ احتیاط سے کام لینا چاہیے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
فلم ویلکم کے اداکار کا اکشے کمار کے ملازموں سے بھی کم معاوضہ ملنے کا انکشاف
بالی ووڈ کی مشہور کامیڈی فلم ’ویلکم‘ کے اداکار مشتاق خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں فلم کیلئے اکشے کمار کے اسٹاف سے بھی کم معاوضہ ملا تھا۔
بالی ووڈ اداکار مشتاق خان، جنہوں نے 2007 کی کامیاب کامیڈی فلم ویلکم میں ’بلو‘ کا یادگار کردار ادا کیا تھا، نے ایک حالیہ انٹرویو میں فلم کے معاوضے سے متعلق حیران کن انکشافات کیے ہیں۔
ان کا اس فلم سے مشہور مکالمہ ’میری ایک ٹانگ نقلی ہے، میں ہاکی کا بہت بڑا کھلاڑی تھا‘ آج بھی شائقین کو یاد ہے، تاہم اداکار نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں فلم کے لیے نہایت کم معاوضہ دیا گیا تھا۔
مشتاق خان کے مطابق فلم کے معاہدے میں انہیں 20 یا 25 دن کی شوٹنگ کے لیے ایک لاکھ روپے دیے جانے کا وعدہ کیا گیا تھا، لیکن شوٹنگ کی مدت بڑھا کر مزید 10 اور پھر 15 دن کر دی گئی، جبکہ معاوضے میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔
انہوں نے انٹرویو میں کہا کہ ’یہ بات مجھے غلط لگی۔ ان (اکشے کمار) کے اسٹاف کو یومیہ بنیاد پر ادائیگی کی جاتی تھی، اگر ہمیں بھی اسی حساب سے پیسے ملتے تو کمائی کہیں زیادہ ہوتی۔‘ انہوں نے مزید کہا کہ فنکاروں کو ان کی محنت کے مطابق مناسب معاوضہ ملنا چاہیے۔
یاد رہے کہ مشتاق خان آخری بار بلاک بسٹر فلم ’استری 2‘ میں اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئے تھے۔