عید پر سورج آگ برسائے گا یا بادل برسیں گے؟
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مارچ2025ء) عید پر سورج آگ برسائے گا یا بادل برسیں گے؟ ماہر موسمیات نے عید الفطر پر موسم کی صورتحال کے حوالے سے رپورٹ جاری کر دی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں عید الفطر اب 4 سے 5 دن کی دوری پر ہے۔ رمضان المبارک کے دوران موسم قدرے خوشگوار اور ٹھنڈا رہا، تاہم آخری عشرے کے آغاز کے بعد درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
شہری جاننے کیلئے کوشاں ہے کہ عید پر موسم کیسا رہے گا؟۔ اس حوالے سے ماہر موسمیات محمد افضال نے خبردار کیا ہے کہ عید کے دنوں میں موسم گرم اور خشک رہ سکتا ہے ،بڑے شہر گرمی کی وجہ سے زیادہ متاثر ہوں گے۔ دوسری جانب سپارکو نے بھی 30 مارچ کو پاکستان میں شوال کا چاند نظر آنے کی پیشگوئی کر دی،سائنسی تجزیہ کے مطابق چاند 27 گھنٹے کا ہوگاجبکہ روشنی 2 فیصد رہے گی،شوال 1446 ہجری کے چاند کے مشاہدے پر سپارکو کی جانب سے جاری کردہ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عید الفطر کے موقع پر چاند کی رویت کا فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کی ذمے داری ہے۔(جاری ہے)
لہٰذا مرکزی رویت ہلال کمیٹی ملک بھر سے موصول ہونے والی گواہیوں کا جائزہ لے کر شوال 1446 ہجری کا باقاعدہ اعلان کرے گی۔مرکزی رویت کمیٹی کا حتمی فیصلہ چشم دید گواہیوں اور مشاہدے کے وقت مقامی موسمی حالات پر منحصر ہوگا۔سپارکو کے مطابق سائنسی تجزیوں، فلکیاتی اور جدید مشاہداتی ڈیٹا کی بنیاد پر شوال 1446 ہجری کے ہلال کی رویت کے حوالے سے پیش گوئی کی گئی ہے۔سپارکونے سائنسی تجزیے میں کہا گیا ہے کہ غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 27 گھنٹے ہوگی۔ چاند اور سورج کا زاویائی فاصلہ تقریباً 16 ڈگری ہوگا جب کہ غرو ب آفتاب کے وقت چاند کی بلندی تقریباً 14 ڈگری اور روشنی 2 فیصد ہوگی۔غروب آفتاب کےوقت چاند کی بلندی 14 ڈگری ہونےکا امکان ہے۔شوال کا نیا چاند 29 مارچ 2025 کو پاکستان معیاری وقت کے مطابق 15:58 بجے (3 بج کر 58 منٹ پر) تشکیل پائے گا، تاہم ہلال کی رویت کا انحصار اہم عوامل جیسے چاند کی عمر، سورج سے زاویائی فاصلہ، غروبِ آفتاب کے وقت بلندی اور ماحولیاتی حالات پر ہوگا۔سپارکوکایہ بھی کہنا ہے کہ 30 مارچ کو شوال کا چاند انسانی آنکھ سے باآسانی نظر آئےگا۔روزے 29 جبکہ عیدالفطر 31 مارچ 2025 کو ہونے کا امکان ہے۔سعودی عرب میں بھی 29 مارچ کوچاند نظر آنے کا امکان تقریباً ناممکن ہے۔29 مارچ کو مکہ میں غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 5 گھنٹے ہوگی۔سعودی عرب اور مشرق وسطیٰ میں ہلال 30 مارچ 2025 کو نظر آئے گا اور وہاں بھی عید الفطر 31 مارچ 2025 کو منائی جائے گی۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے آفتاب کے وقت وقت چاند کی مارچ 2025 کو عید الفطر کے مطابق مارچ کو کہ عید
پڑھیں:
جماعت اسلامی کا یکجہتی فلسطین مارچ، اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ، ریڈ زون سیل
جماعت اسلامی کی کال پر اسلام آباد میں آج یکجہتی فلسطین مارچ کیا جائے گا، اس حوالے سے وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، ریڈ زون اور توسیع شدہ ریڈ زون کو سیل کر دیا گیا ہے۔جماعت اسلامی نے اسرائیلی دہشت گردی کا شکار غزہ کے مظلوم مسلمانوں کی حمایت میں آج اسلام آباد میں یکجہتی فلسطین مارچ منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔تاہم ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے جماعت اسلامی کے یکجہتی فلسطین مارچ کے شرکاء سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔حکومت نے احتجاج کرنے یا اکسانے والوں کی فوری گرفتاری اور ان کے خلاف پیس فل اسمبلی اور پبلک ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ریڈ زون میں پولیس کی اضافی نفری بھی تعینات کر دی گئی، دیگر صوبوں سے بھی پولیس کی اضافی نفری بھی منگوا لی گئی ہے۔دریں اثناء وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، دونوں وفاقی وزرا سے آج اسلام آباد میں یکجہتی فلسطین مارچ کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ حکومت کو کوئی حق نہیں کہ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی مارچ کو روکے، جماعت اسلامی کا فلسطین سے اظہار یکجہتی مارچ پرامن ہوگا، حکومت رکاوٹیں کھڑی کرکے پوری دنیا میں رسوا نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ حکومت آج اسلام آباد میں یکجہتی فلسطین ریلی روکنے سے اجتناب کرے، فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے کوئی نوگوایریا نہ بنایا جائے۔لیاقت بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ کویت کا اسرائیل سے تعلقات ختم کرنے کا اعلان پوری امت کی ترجمانی ہے۔